اسلام آباد (پ ر)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر، یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے بینک الفلاح کے معروف بی این پی ایل (Buy Now, Pay Later) مارکیٹ پلیس، الفامال کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد آسان اقساط پر مبنی فنانسنگ کے ذریعے 5G اسمارٹ فونز کی خریداری کو مزید آسان اور قابلِ استطاعت بنانا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نائب صدر، سیگمنٹس اینڈ پراڈکٹس، پی ٹی ایم ایل،بدر بن ثاقب اور الفا مال کی ریجنل ہیڈ کارپوریٹ نارتھ، روبینہ ناز نے معاہدے پر دستخط کیے۔ شراکت داری کے تحت اہل صارفین بینک الفلاح اور دیگر پارٹنز بینکوں کے جاری کردہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 5G اسمارٹ فونز خرید سکیں گے، اور انہیں خریداری کے وقت پوری رقم یکمشت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے وسیع تر استعمال کی راہ میں 5G ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ فونز کی بھاری قیمتیں بدستور ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ یوفون، ٹیلی نار پاکستان اور الفا مال کا مقصد صارفین کو آسان فنانسنگ فراہم کرکے اس رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صارفین کے 5G اسمارٹ فونز پر منتقل ہونے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ملک میں 5G کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے وسیع تر فروغ میں مدد ملے گی۔یہ اشتراک ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، اسمارٹ فون فنانسنگ اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ملاپ کے ذریعے پاکستان میں ایک مضبوط 5G ایکو سسٹم کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن اور مالیاتی شعبوں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرکے ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر،سید عاطف رضا نے کہا، ”ہم ہر فرد کی ٹیکنالوجی تک رسائی کے حق پر یقین رکھتے ہیں اور جدید ترین کنیکٹیویٹی وسائل کو سب کی پہنچ میں لانے اور قابلِ استطاعت بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم 5G ٹیکنالوجی کے فروغ کی راہ میں حائل ایک اہم رکاوٹ، یعنی اسمارٹ فونز کی قیمتوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آسان اقساط کی سہولت مختلف معاشی طبقات سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لیے 5G اسمارٹ فونز کی خریداری کو ممکن بنائے گی، جس سے زیادہ سے زیادہ افراد ہمارے تیزی سے پھیلتے ہوئے 5G نیٹ ورک سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں بھی حصہ لے سکیں گے۔”الفا مال کی ریجنل ہیڈ کارپوریٹ نارتھ، روبینہ ناز نے کہا، ”اس اشتراک کے ذریعے ہم صارفین کو آسان فنانسنگ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جس سے وہ آسان اقساط کے ذریعے جدید ترین 5G اسمارٹ فون ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ شراکت داری جدید مالیاتی سہولیات فراہم کرنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی میں معاونت کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”یہ شراکت داری اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے، جدید ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنانے، ڈیجیٹل شمولیت کو وسعت دینے اور جدت کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے مسلسل عزم کا اظہار ہے۔
بریکنگ نیوز
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
- راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری
- پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال
- مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔
- اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
- فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
- رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
- بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
- مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ
- مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور پراسرار خاموشی کے باعث ایل پی جی کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔
- موقف کیلئے ترجمان کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران حبیب کو کال کی مگر کوئی جواب نہ دیا
- کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگا
- بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے، ملک تیمور
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
