راولپنڈی(عرفان طاہر چوہان سے) کینٹ بورڈ راولپنڈی سے کرپشن اور خاتون آفیسر ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی سے بدتمیزی اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی میں تعینات کلرک کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شعبہ انفوسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی کے اختیارات استعمال کرنے لگا ہے، غیر قانونی کام نہ کرنے پر بلڈنگ سپرٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سیکرٹری کے ساتھ بدتمیزی اور گندی گالیاں اور راولپنڈی سے کوئٹہ ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں تم مجھے جانتے نہیں ہو سب کو سیدھا کر دونگا، دھمکیاں دینے پر سیکرٹری کے دفتر کے باہر ملازمین اور اپنے کام سے آئے شہری اکھٹے ہو گئے،شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ اس طرح ماتحت اہکار افسران کی سرعام بدتمیزی کرنا شروع ہو گئے تو کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں کوئی آفیسر کام نہیں کر سکے گا،کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ راولپنڈی میں حال ہی شعبہ انفوسمنٹ کا انچارج تعینات ہونے والے عمر خان کو مبینہ طور پر 5 ماہ قبل کرپشن اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی کے دفتر کے کلرک کو راولپنڈی کینٹ بورڈ میں تشدد کا نشانہ بنانے پر مطل کر دیا گیا تھا،اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی کے تبدیل ہونے کے بعد اعلی افسران کی سفارش پر عمر خان نامی ملازم کو شعبہ انفوسمنٹ انچارج کینٹ بورڈ راولپنڈی تعینات کی گیا ہے،اس نے چارج سنبھالنے کے بعد اس نے تعیناتی کے بعد پھر ایک خاتون ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کے دفتر میں زبردستی داخل ہو کر ان کو مارنے کی کوشش کی اور گندی گالیاں دیتے ہوئے ٹرانسفر کرنے کی دھمکیاں دینے لگا،اور کہاں کہ میرے ڈی جی آفس میں تعینات ایک بڑے آفیسر سے گھریلوں تعلقات ہیں،میں تمہیں کوئٹہ ٹرانسفر کروا دونگا،کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق شعبہ انفوسمنٹ انچارج عمر خان نے اس سے قبل تعیناتی کے دوران اسٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تعینات کلرک کو راولپنڈی کینٹ بورڈ میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس پر عمر خان کو معطل کر دیا گیا تھا،اس کی تعیناتی کے دوران اس پر مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات تھے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شعبہ انفوسمنٹ کے انچارج عمر خان کی شکایات پر ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی میڈم طیبہ نصیر سندھو نے عمر خان کو بلوایا تو عمر خان انتہائی غصے سے میڈم ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کے کمرے میں داخل ہونا چاہتا تھا،گیٹ پر کھڑے لڑکے نے روکنے کی کوشش کی اور اس کو کہا کہ اندر کسی آفیسر سے میٹنگ ہو رہی ہے،شبعہ انفوسمنٹ انچارج عمر خان زبردستی آفس میں داخل ہو گیا،اور ان افسران کی موجودگی میں ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نصیر سندھو کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور گندی گالیاں دی اور کہا کہ تم مجھے جانتی نہیں ہو،میرے تعلقات ڈی آفس تعینات ایک بڑے آفیسر سے ہیں،ان کا ہمارے گھر آنا جانا ہے، میں تمہارا تبادلہ کوئٹہ کروا دونگا،بڑی مشکل سے آفس میں موجود دیگر افسران نے عمر خان کو ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کینٹ راولپنڈی کے دفتر سے باہر نکالا ،اس واقع کا سن کر درجنوں ملازمین اور اپنے کام کے سلسلے میں آئے شہری اکھٹے ہوگے، شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز،اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں نے کہا ہے کہ ایک جونیئر ملازم اپنے افسران کی بیعزتی کریگا تو کوئی بھی آفیسر اپنے ماتحتوں سے کام نہیں کروا سکے گا،اور دفاتر کا ماحول بھی خراب ہو گا،ہر ملازم آٹھ کر افسران کو مارنے کے لیے دوڑ پڑے گا،
بریکنگ نیوز
- موقف کیلئے ترجمان کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران حبیب کو کال کی مگر کوئی جواب نہ دیا
- کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگا
- بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے، ملک تیمور
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
- دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
- واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
- اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
- عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
- اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
- ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
- اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
- لاہور:بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
- لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر
- کراچی، بلدیہ میں فیکٹری آگ کی لپیٹ میں آگئی
- بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
- 13سالہ ملازمہ فاطمہ اصغرکی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
- پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
- امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
- لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
