Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
    • واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
    • اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
    • عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
    • ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
    • اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
    • لاہور:بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر
    • کراچی، بلدیہ میں فیکٹری آگ کی لپیٹ میں آگئی
    • بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
    • 13سالہ ملازمہ فاطمہ اصغرکی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
    • پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
    • امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
    • لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • فیصل آباد:ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتیں
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • کوئٹہ ،پاکستان کسٹمز کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 کروڑ سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد
    • لاہور:پولو کپ 2026 ء کے انعقاد کے موقع پر لیا گیا فوٹو۔
    • کراچی:بلدیہ ٹائون رشید آباد میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صفر الودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار ملتان(عبداللہ طارق سہو) پنجاب بھر میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی بالکل نہ ہونے کے برابر ہے، ملتان سمیت مختلف شہروں کے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبورہیں۔دن بدن پانی کی جانچ کا نظام غیر فعال ہوتا جا رہا ہے جبکہ لیبارٹریوں کا عملہ دفاتر تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔پنجاب بھر بالخصوص ملتان کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے دعوے عملی طور پر کسی حد تک بھی پورے نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے جبکہ پانی کے معیار کو جانچنے کے ذمہ دار اداروں کی مبینہ ناقص کارکردگی نے عوامی صحت کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا متعلقہ عملہ باقاعدگی سے فیلڈ میں جا کر مختلف علاقوں کے واٹر سپلائی پوائنٹس، ٹیوب ویلوں، فلٹریشن پلانٹس اور گھریلو و تجارتی پانی کے نمونوں کی جانچ نہیں کرتا۔جس سے پانی کے معیار کی نگرانی کا عملی نظام غیر مؤثر ہو چکا ہے۔ جبکہ مبینہ طور پر عملے کی بڑی تعداد دفاتر تک محدود ہے۔ملتان شہر اور گردونواح میں پینے کے پانی کے معیار کا مسئلہ پہلے ہی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ مختلف علاقوں میں پانی کی آلودگی، سیوریج کے پانی کی آمیزش اور زیر زمین پانی کے معیار سے متعلق شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسے حالات میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی فعال نگرانی درست طریقے سے نہیں کی جا رہی ، اور نہ ہی متعلقہ عملہ فیلڈ میں جا کر پانی کے نمونے حاصل کرکے ان کے سائنسی تجزیے کا عمل انجام دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو محفوظ پانی دستیاب نہیں ہوتا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے سے تنخواہیں اور دیگر مراعات وصول کرنے والے متعلقہ افسران اور ملازمین کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہونی چاہیے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران کتنے علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے، کتنے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ ہوئے، کتنے نمونے مضر صحت قرار پائے اور ان نتائج کی بنیاد پر کتنے ذمہ دار اداروں کے خلاف محکمانہ کاروائیاں کی گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق آلودہ پانی کا مسلسل استعمال ہیضہ، اسہال، ٹائیفائیڈ اور دیگر آبی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ پانی میں آرسینک، نائٹریٹ اور دیگر مضر اجزا کی موجودگی بھی انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس لیے محض لیبارٹریوں کا قیام کافی نہیں بلکہ ان کی روزانہ کی بنیاد پر عملی کارکردگی، جدید آلات، تربیت یافتہ عملے اور پانی کی جانچ کا بہترین نظام بھی ضروری ہے۔شہریوں اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صحت اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب بھر کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی کا فوری اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے۔ غیر فعال لیبارٹریوں، غفلت کے مرتکب افسران اور فیلڈ ڈیوٹی سے مبینہ طور پر غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کا اغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پانی دستیاب ہو سکے۔یہاں پر اہم سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے اور پانی کے معیار کی جانچ کرنے کے لیے سرکاری ادارے اور لیبارٹریاں موجود ہیں تو پھر شہری آلودہ پانی پینے پر کیوں مجبور ہیں؟ آخر واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی کارکردگی کی نگرانی کون کرے گا اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کب کیے جائیں گے؟۔
    واٹر ٹیسٹنگ

    Khabrain News

      Keep Reading

      دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار

      عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

      اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.