واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے سرکاری اور خصوصی فوجی کمپیوٹرز پر سائبر حملوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں اور سرکاری لازمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے سرکاری الیکٹرانک شناختی کارڈز چرانے والے خطرناک مال ویئر سے متعلق انتباہ جاری کر دیا۔ این ایس اے کے مطابق سائبر حملہ آور کمپیوٹرز میں نصب سرکاری الیکٹرانک شناختی کارڈز کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کے ذریعے حساس معلومات اور الیکٹرانک ڈیٹا چوری کیا جاسکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مال ویئر کے ذریعے چوری کیے گئے سرکاری شناختی کارڈز ہیکرز کو حساس ویب سائٹس اور سرکاری نظاموں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ہیکرز شناختی کارڈ کا پن کوڈ بھی ریکارڈ کرکے سرکاری ملازمین کی معلومات اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ امریکی حکام نے فوجی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ ذاتی کمپیوٹرز پر سرکاری الیکٹرانک شناختی کارڈز کا استعمال محدود رکھیں تاکہ حساس معلومات کو سائبر حملوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔
بریکنگ نیوز
- پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
- امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
- لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- فیصل آباد:ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتیں
- آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کوئٹہ ،پاکستان کسٹمز کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 کروڑ سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد
- لاہور:پولو کپ 2026 ء کے انعقاد کے موقع پر لیا گیا فوٹو۔
- کراچی:بلدیہ ٹائون رشید آباد میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے۔
- ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گئی ،سروے رپورٹ
- کراچی:سٹائل رن وے فیشن شو کے موقع پر چیف آرگنائزر ضیا ظفر’ معروف ماڈلز اور فنکار سنیتا مارشل’ زہرہ عامر’ صباحت سرہندی’ سارہ عمیر’ نیتا ڈیوڈ و دیگر کا گروپ فوٹو۔
- گوجرانوالہ :2 پولیس مقابلے، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- تھانہ سٹی مرید کے پانچ سال بعد بھی چوری کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- مظاہروں کے دوران طاقت کااستعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
- مریدکے:تھانہ سٹی مریدکے پولیس 5 سال 4 مہینے بعد بھی گمشدہ کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام کی سخت چیکنگ 39786 مسافر اف لوڈ
- گوجرانوالہ سے جہلم تک صوبہ شمالی پنجاب بنے گا موسیٰ الٰہی کا دعوی
- مس یونیورس2026مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے لیے3ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج
- سندھ میں گندم کے شدید بحران کا خدشہ، فلور ملز ایسوسی ایشن کا تشویش کاا ظہار
