مرید کے(نمائندہ خبریں)تھانہ سٹی مرید کے پولیس پانچ سال چار مہینے بعد بھی کار کا سراغ لگانے میں ناکام جبکہ مدعی نے کئی بار ایس ایچ او سٹی مریدکے سے درخواست کی ہے کہ میرے ڈرائیور کو شامل تفتیش کرکے میری کار برآمد کروائی جائے لیکن ایس ایچ او نے ڈرائیور کو جان بوجھ کر شامل تفتیش کرنے سے انکاری۔تفصیلات کے مطابق درگاہی گل قدیم(رانا ٹاؤن)فیروزوالہ کے رہائشی کاروباری شخص محمد فیاض نے بتایا کہ مورخہ 27721 کو میرا ڈرائیور محمد اکرم میری کارنمبری5637LED کرولا ورکشاپ میں کام کروانے کے بہانے لے گیا۔ ڈرائیور محمد اکرم نے کہا کہ مریدکے میں ایک ورکشاپ کا مکینک میرا بہت اچھا دوست ہے اس سے کام کروا لیتا ہوں۔ڈرائیور کے مطابق میں نے کار کا کام کروانے کے بعد ظفر شادی ہال جی ٹی روڈ پر کھڑی کی اور اپنے گھر چلا گیا جب واپس آیا تو کار غائب تھی میں نے فوری طور پر 15 کال کی اور تھانہ سٹی مریدکے میں مقدمہ درج کروا دیا جس کا ایف ائی آر نمبر 676 ہے پانچ سال چار مہینے گزر جانے کے باوجود پولیس کار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے مدعی کے مطابق میں نے کئی بار ایس ایچ او سٹی مریدکے سے درخواست کی کہ میری کار ڈرائیور کی ملی بھگت سے چوری ہوئی ہے اسے شامل تفتیش کیا جائے لیکن تاحال ایس ایچ او نے ڈرائیور کو شامل تفتیش نہیں کیا میری آئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ،ڈی پی او شیخوپورہ دیگر اعلی حکام سے درخواست ہے کہ ڈرائیور کو شامل تفتیش کرکے میری کار برآمد کروائی جائے۔
