لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بلاول بھٹو کو اب شادی کر لینی چاہیے، چاہے وہ اپنی پسند سے کریں یا ہماری پسند سے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہیں اور نوجوانوں کے مسائل کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری کو اب شادی کر لینی چاہیے، چاہے وہ اپنی پسند سے کریں یا ہماری پسند سے۔
