اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ یہ حکومت ڈیلی ویجزپر ہے جب حکم آئے گا کہ آپ فارغ ہیں تو چلے جائیں گے، ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے، اور موجودہ حکومت نہ تو عوام کی رائے سےآئی ہے اور نہ ہی عوام کی رائے سے جائے گی۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت خطرے میں تو ہے لیکن ان سے بہتر نوکری بھی کوئی نہیں کر سکتا، میں حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں لیکن یہ نوکری اچھی کر لیتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب آئین اور قانون کی بات ہوتی تھی تو میرا تعلق ن لیگ سے تھا، میں کہتا رہا کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں، اقتدار کو عزت نہ دیں، جس پر نواز شریف میری باتیں سن کر خاموش ہو جاتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب 8 فروری 2024 کو کہہ دیتے کہ ہم الیکشن ہار گئے ہیں تو آج حالات مختلف اور بہتر ہوتے، ہار تسلیم کرنے سے میاں صاحب کی عزت ہوتی اور جماعت بھی عوام میں مقبول ہوتی۔ملکی سیاسی نظام اور بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں چل رہا، تو میں ان کی اس بات سے اختلاف نہیں کر سکتا۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال نہ لے جانا چھوٹی حرکت ہے، عدالت کا حکم نہ مان کر کیا حاصل کرنا ہے؟ تاہم ایسی حرکتیں بانی پی ٹی آئی خود بھی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، اس لیے اب یہ سارے ہی جائیں گے۔
شاہد خاقان
بریکنگ نیوز
- فریال تالپور بلاول بھٹو کی جلد شادی کی خواہشمند
- تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد کا اظہار تعزیت
- لاہور: قانون کا محافظ پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر جارہا ہے۔
- لاہور، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف، 44 افسران عہدوں سے فارغ
- ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے: شاہد خاقان
- جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اسے قتل کیا گیا تھا، فارنزک ماہر کا دعوی
- لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق شہری مہنگائی سے پریشان
- محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب میں مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آ گیا
- فریال تالپور’گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف داتا دربار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- آڈٹ پیروں کے حوالے سے اعتراضات لگتے ہیں بعد یہ دور کروائے جاتے ہیں،افسران کا موقف
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینی حکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی، غیرمعیاری ہونے کی تصدیق
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ گلوبل ڈائیلاگ تقریب سے بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے ہیں۔
- صوبائی لائیوسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے اجلاس
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی ، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
- محکمہ آبپاشی کے اہم ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد
- لاہور:چمبہ ہائوس کے سامنے ایک خانہ بدوش خاتون کی جانب سے تاروں کو آگ لگائی جارہی ہے جس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے لمز اور پنجاب حکومت کا معاہدہ
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
