لاہور (پ ر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے نیشنل اے آئی ہب برائے ماں، نومولود اور بچوں کی صحت نے آفس آف اے آئی پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ اس معاہدے کا مقصد صوبے میں صحتِ عامہ
کی ترجیحات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے پنجاب میں مصنوعی ذہانت سے متعلق صوبائی حکومتی اقدامات کو لمز کی تحقیقی صلاحیتوں اور عملی تجربے سے منسلک کیا جائے گا۔ تعاون کے تحت مصنوعی ذہانت کے ایسے عملی استعمالات پر توجہ دی جائے گی جو صحت کے نظام میں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے، طبی عملے کی معاونت اور سرکاری شعبے میں خدمات کی فراہمی کو موثر بنانے میں مدد دے سکیں ۔ اس سلسلے میں مقامی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے اور مستند شواہد پر مبنی طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار، سیکرٹری آفس آف اے آئی پنجاب احمد رجوانہ، لمز کے پرووسٹ اور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق جدون اور نیشنل اے آئی ہب برائے ماں، نومولود اور بچوں کی صحت کی ڈائریکٹر اور پرنسپل انوسٹی گیٹر ڈاکٹر مریم مصطفی نے شرکت کی۔ یہ شراکت داری نیشنل اے آئی ہب کی صوبائی حکومتوں اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے بھی لمز میں قائم نیشنل اے آئی ہب کا دورہ کیا جہاں مصنوعی ذہانت اور صحتِ عامہ کے حوالے سے ہب کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں گیٹس فائونڈیشن کے شعبہ صنفی مساوات کی صدر ڈاکٹر انیتا زیدی اور عالمی پالیسی و وکالت کے شعبے کی عبوری صدر ڈاکٹر کلپنا کوچر سمیت فائونڈیشن کے دیگر اعلی حکام شامل تھے۔ ملاقات میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تحقیق کس طرح صحت کے بہتر نتائج اور تمام طبقات کے لیے طبی سہولیات تک بہتر رسائی میں مدد دے سکتی ہے۔ نیشنل اے آئی ہب نے حکومت سندھ اور آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے ساتھ بھی باضابطہ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس تعاون کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مدد سے مریضوں کو لاحق خطرات کی درجہ بندی کے ماڈلز، طبی فیصلوں میں معاونت فراہم کرنے والے نظام اور زچہ و بچہ کی صحت کے شعبے میں بنیادی سطح پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کے لیے آواز کے ذریعے استعمال ہونے والے معاون آلات کو فروغ دینا ہے۔
بریکنگ نیوز
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی ، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
- محکمہ آبپاشی کے اہم ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد
- لاہور:چمبہ ہائوس کے سامنے ایک خانہ بدوش خاتون کی جانب سے تاروں کو آگ لگائی جارہی ہے جس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے لمز اور پنجاب حکومت کا معاہدہ
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
- پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے، محمد احمد خان
- ڈکیٹی چوری کی درجنوں وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لو ٹ لئے گئے
- اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش سول سروسز کے افسران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ: خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ، رہا کرنیکا حکم
- امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- نئے صوبوں پر بحث شروع ‘ راستہ بھی آگے نظر آتا جائے گا: مصدق ملک
- حنا جاوید قتل کیس ، 86 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ ہو سکا
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
- سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
- صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
