اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت نے وراثت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اس کے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں، جائیداد تقسیم میں مرد حقدار نہ ہو تو قریبی رشتہ دار (کزن) خودبخود حقدار نہیں بن جاتا۔ گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں، آئینی عدالت کے مطابق وراثت میں قرابت داری اور خونی رشتے کا اکیلے اطلاق نہیں ہوتا، جائیداد کی تقسیم اسلامی قانونِ وراثت اور مقررہ قانونی زمروں کے تحت ہوگی، بیوہ اور بہنوں کے حصے کے بعد بچنے والی جائیداد پر عصبہ (مرد رشتہ دار) کا حق ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ قانونی عصبہ کی موجودگی میں رد کا اصول نافذ نہیں کیا جاسکتا، مقررہ حصص کی تقسیم کے بعد ایک بقیہ حصہ چچا زاد بھائی کا بنے گا۔ عدالت نے وراثت کے مقدمے میں چچا زاد بھائی کا دعوی درست قرار دے دیا۔ آئینی عدالت نے کہا کہ محض ریونیو انٹریز یا فارملٹیز سے اصل حق تبدیل نہیں ہوتا، مقدمہ میں شہری محمد اصغر کی وفات کی بعد جائیداد کی تقسیم کا تنازع تھا۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
- سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
- صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی فوج بلانے تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی وفاقی آئینی عدالت
- سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف
- کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی کو علاج کا حق ہے: پلوشہ خان
- حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں 8 دسمبر تک توسیع
- خدیجہ شاہ کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرول مزید 3 روپے لٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- خیبر پختونخوا فتن الخوارج کے ٥ دہشت گرد جہنم واصل
- چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے اطالیہ کے سیکرٹری جنرل آف فارن افیئرز ریکارڈو گواری ملاقات کر رہے ہیں۔
- 190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
- موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر ہلاکت کیس ٹریفک اہلکار کی عبوری ضمانت مسترد
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بریت درخواست پر دلائل طلب
