لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے شادمان میں موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر ہلاکت کا کیس میں ٹریفک اہلکار سلطان الحق کی عبوری ضمانت مسترد کر دی، وکیل نے موقف اپنایا کہ محمد زین کو 26 اگست کو ٹریفک اہلکار نے سڑک کے درمیان جا کر دھکا دیا، ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد محمد زین یکم ستمبر 2026 کو جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے محمد زین کو قتل کیا گیا یہ حادثہ نہیں ہے۔
