Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ پر ڈرٹی بم سے حملے کا منصوبہ کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے امریکی انٹیلی جنس کا دعوی تہران کی تردید
    • سندھ کی زور زبردستی تقسیم پر خون بہے گا سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا نظام تباہ ہوا نہیں کی گیا بلاول بھٹو
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف بندرگاہوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • کاروباری برادری کے مسائل حل کیلئے جامع حکمت عملی اپنائیں وزیراعظم
    • ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کر نے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی
    • پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چمپئن شپ جیت لی
    • مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600برس قدیم پراسرار سرنگیں دریافت
    • سونے کی قیمت میں استحکام فی تولہ 4 لاکھ 13 ہزار 800 روپے برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ :74لاکھ روپے کی یکطرفہ ڈگری کالعدم ‘ درخواست گزار کا حق دفاع بحال
    • راولپنڈی،ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق
    • زیورات کی برآمدات کے لیے فکسڈ ڈالر ریٹس مقرر کرنے کی تجویز
    • سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    • گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • شمالی کوریا کا نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • مراد علی شاہ صو بہ کے معاملات چلانے میں ناکام’ استعفیٰ دیں : متحدہ
    • سندھ ہائیکورٹ کاسندھ بھر میں زیرِ سماعت قیدیوں کی ویڈیو لنک پر پیشی یقینی بنانیکا حکم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ کی زور زبردستی تقسیم پر خون بہے گا سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا نظام تباہ ہوا نہیں کی گیا بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متنبہ کیا ہے کہ زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی تو کراچی کی سڑکوں پرجو خون بہے گا، اس پرسوال پوچھے جائیں گے، زور زبردستی صوبے کی تقسیم کریں گے تو عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے اور بات دشمنی تک جائے گی، سسٹم تباہ نہیں ہوا، سسٹم کو تباہ کرایا گیا ہے، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اس کا علاج ری سیٹ میں ہے، یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سسٹم بالکل تباہ ہوچکا ہے لیکن کیوں ہوا ہے اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، سسٹم کو ری سیٹ کرنا ہوگا تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے، میں بھی سسٹم کولیپس ہونے کاذمہ دار ہوں۔انہوں نے کہا ہمیں ایک غیر سیاسی نہیں سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، اگر سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کرنا ہے تو آغاز پارلیمان سے کیا جائے، اپوزیشن کو پارلیمان پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے، اپوزیشن کا اعتماد پارلیمان میں بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا، آج نہیں تو کل یہ ہونا ہے، آپ پی ٹی آئی کے پاس جائیں ،بات کریں، اگر وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کیلئے تیار ہیں تو گورنر راج ختم ہوسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتا ہوں ، جو وزیراعظم بنتا ہے وہ جیل جاتا ہے،کیا یہ مانوں کہ تمام وزرائے اعظم چور تھے یا یہ سیاسی انتقام ہے، وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب کوئی وزیراعظم بنے تو بعد میں جیل نہ جانا پڑے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ذمہ داری ہے کہ ہم پر تنقید کریں ، حکومت کو مولانا فضل الرحمان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان نے جو کردارپی ڈی ایم میں ادا کیا اس کے بغیر آپ کرسی پر نہ ہوتے، حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔چیئر مین پی پی نے کہا کہ اپوزیشن سے مخصوص نستیں چھین کر دو ترامیم کرالیں، اب تیسری بھی کرانے جارہے ہیں، مکمل اتفاق رائے نہیں تو باہمی رضامندی سے ہم نے 26 ویں ترمیم کرائی، 27 ویں ترمیم اتفاق رائے یا باہمی رضامندی سے نہیں بلکہ جبری اکثریت سے منظور کرائی گئی، 27 ویں ترمیم کے بعد سینئر ججز نے استعفے دیے، ججوں کے استعفوں سے واضح ہوگیا کہ ان کا اب اعتماد نہیں رہا۔ہمیں سب سے پہلے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال کرنا ہوگا، ہر ادارے نے جو اعتماد کھویا ہے، اسے بحال کیا جانا چاہیے۔چیئرمین پی پی نے کہا میڈیا کے ساتھ پارلیمان سب سے اہم ادارہ ہے، پارلیمان پاکستان کا طاقت ور ادارہ ہے، وہاں اختلاف رائے ہونا چاہیے، ہم پارلیمان میں کسی بھی مسئلے پر اختلاف رائے کرسکتے ہیں، پارلیمان کا مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن کو ہماری پارلیمان پر اعتماد ہی نہیں، پارلیمان کا اعتماد بحال کرنے کی سب سے بڑی ذمہ داری حکومت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا عدالتی نظام ڈیم بنانے کے لیے نہ نکلے، مرض ایک ہو اور علاج دوسرا بتایا جائے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے، زور زبردستی بحث کرائی جارہی ہے ، پارلیمان تو دور کی بات ، کابینہ میں بھی اس پر بحث نہیں ہوئی۔ہم نے شہبازشریف کو وزیر اعظم بنایا، میں چاہوں گا کہ وہ کامیاب ہوں، وزیراعظم کے پاس اتنا اختیار ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کرسکیں، جب چور دروازوں سے اس طرح کے کام کیے جاتے ہیں توہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے، نہ وزیراعظم نے اور نہ ہی کابینہ نے صوبوں سے متعلق کوئی بات کی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شاید تاریخ میں ہمارا میڈیا اتنا کمزور نہیں ہوا جتنا آج ہے، آپ ڈرتے ہو کہ اگر سچ بولوں گا تو کارروائی ہوگی تو کیسے کام کرسکیں گے، صحافیوں کے پاس وہ طاقت ہونی چاہیے جو اس کا حق ہے۔انہوں نے کہا میں نے اپنی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات نہیں دیکھے، جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ،گزارہ کیسے ہوگا، فکرمند ہوں غریب اور پسماندہ طبقے کا ان حالات میں کیا ہو گا، پاکستان کے سیاستدان عوام کے مسائل کو بھول چکے ہیں، وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی بات کررہے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے، پاکستان میں کرپشن بنیادی ایشو ہے،کرپشن ختم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہوگا تب تک الیکشن پر اعتماد نہیں ہوسکتا، پاکستان میں کرپشن ایک بنیادی مسئلہ ہے مگر اس کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں، پاکستان میں کرپشن کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ ریاست کے ساتھ بیٹھ جائیں، آپ جو بھی کرو مگر ریاست کے ساتھ بیٹھو، آپ کو کوئی کچھ نہیں کہے گا، آج میں تنقید کر رہا ہوں، یہ نہ ہو کہ میں بد عنوان ہوں، ملک دشمن ہوں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک میں عوام کی خواہشات، آئین و قانون کے مطابق صوبے بننے کی حمایتی ہے، زور زبردستی اگر سندھ کی تقسیم ہوتی ہے تو کراچی کی سڑکوں پر جو خون بہے گا اس پر سوال پوچھے جائیں گے، زور زبردستی صوبے کی تقسیم کریں گے تو معاشرے میں تقسیم ہوگی اور وہ دشمنی تک جائے گی، عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے اور یہ خون خرابا ایک خون تک محدود نہیں رہے گا، اگر یہ زور زبردستی کریں گے تو سندھ میں بھائی بھائی کو قتل کرے گا، میں خون خرابہ نہیں دیکھ سکتا ہوں،عوام کی تائید سے جو صوبہ بنایا جاتاہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ریفرنڈم کی بات نہیں، نیت کی بات ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں غیر جمہوری کام کے لیے ریفرنڈم کرایا گیا، آئین میں طریقہ کارموجود ہے، یہ تجویز دینا بھی ایسا ہے کہ آپ غیر آئینی طریقہ کار تلاش کر رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ محسن بھائی کرنا کیا چاہ رہے ہیں، جہاں تک صوبے بنانے کی بات ہے تو مجھ سے بات نہیں کی گئی،اگر صوبے بنانا ہے تو آئینی ، جمہوری اور قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، جو مالی وسائل صوبوں کو ملنے چاہئیں وہ نہیں ملے، آپ صوبے کے وسائل پر ڈاکا ڈالتے ہیں، پھر کہتے ہیں صحت کا نظام کیوں کمزور ہے ، سڑک کیوں ٹوٹی ہے،صوبائی حکومتیں نہیں، وفاقی حکومت ذمہ دار ہے کہ پیسا پاکستان کے عوام پر خرچ کیوں نہیں ہورہا، پیٹرولیم لیوی میں صوبوں کا حصہ تقریباً 1.7 ٹریلین روپے بنتا ہے، جو انہیں نہیں مل رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دارالحکومت بنانے کا فیصلہ بھی ماضی میں زبردستی کیا گیا تھا، ون یونٹ کے قیام کے باوجود سندھ کے عوام نے مزاحمت اور جدوجہد جاری رکھی، میں ایسا فیصلہ کرنا چاہتا ہوں جس پر کل بھی عوام کے سامنے جا کر انتخابات لڑ سکوں، نئے صوبوں کی تجاویز دینے والے بعض افراد کبھی انتخاب نہیں جیتے ،ان کے سیاسی مستقبل کا انحصار عوامی ووٹ پر نہیں، جہاں عوام کا مطالبہ ہیکہ صوبے بننے چاہئیں وہاں کسی وفاقی وزیر کی توجہ نہیں ہے۔
    بلاول بھٹو

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف بندرگاہوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      کاروباری برادری کے مسائل حل کیلئے جامع حکمت عملی اپنائیں وزیراعظم

      ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کر نے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.