راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس کا تقریباً 3 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس چالان جمع نہ کرانے پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن برانچ نے نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کر جواب طلب کر لیا۔ خط کے مطابق قانون کے تحت پولیس 14 روز میں چالان پیش کرنے کی پابند ہے، تاہم 86 روز گزرنے کے باوجود ہائی پروفائل قتل کیس کا چالان تاحال پیش نہیں کیا جا سکا۔ خط میں کہا گیا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت رپورٹ جمع کرانے کی مقررہ مدت مکمل ہوچکی، اس کے باوجود چالان جانچ پڑتال کے لیے جمع نہیں کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ جانچ پڑتال کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ حنا جاوید کو رواں سال 20 اگست کو ان کے گھر میں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائن راولپنڈی میں درج ہے۔ مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔ دوسری جانب مقتولہ کے اہلِ خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان کے عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چمپئن شپ جیت لی
- مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600برس قدیم پراسرار سرنگیں دریافت
- سونے کی قیمت میں استحکام فی تولہ 4 لاکھ 13 ہزار 800 روپے برقرار
- لاہور ہائیکورٹ :74لاکھ روپے کی یکطرفہ ڈگری کالعدم ‘ درخواست گزار کا حق دفاع بحال
- راولپنڈی،ٹریفک حادثے میں بچ جانیوالا شہری نالہ لئی میں گر کر جاں بحق
- زیورات کی برآمدات کے لیے فکسڈ ڈالر ریٹس مقرر کرنے کی تجویز
- سانحہ گل پلازہ کیس،ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
- گورنر سندھ سے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ملاقات، شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال
- شمالی کوریا کا نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- مراد علی شاہ صو بہ کے معاملات چلانے میں ناکام’ استعفیٰ دیں : متحدہ
- سندھ ہائیکورٹ کاسندھ بھر میں زیرِ سماعت قیدیوں کی ویڈیو لنک پر پیشی یقینی بنانیکا حکم
- اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
- اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک یونیسیف ٹیم کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- جماعت اسلامی کا تحفظات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
- ڈکیٹیاں چوریاں نہ رکیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- اسلام آباد:ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فدا حسین مالکی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ
