راولاکوٹ (نیوز ایجنسیاں)آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی شہید ہو گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4مسلح حملہ آور بھی مارے گئے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ریجن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح تقریباً 10بج کر 30منٹ پر راولا کوٹ کے علاقے متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب مسلح عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر شدید اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا کر شہید ہو گئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے واقعے کے بعد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔واقعے کے بعد راولاکوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں اور صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لئے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔حکام کے موقف کے مطابق مسلح عناصر علاقے میں تشدد، خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ
