اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے پروٹوکول اور دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے درمیان 2026سے 2030تک تعاون کے پروگرام پر دستخط کر دیئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی وزارتِ بینالصوبائی رابطہ اور ترکمانستان کی وزارتِ ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ان معاہدوں اور دستاویزات سے پاکستان اور ترکمانستان کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور زیر التوا مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکمانی وزیر خارجہ رشید میریدوف کے درمیان یہ ملاقات پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس سے قبل ہوئی۔وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکمانستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ زیرِ التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید اووزگلدیویچ میریدوف نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ زیرِ التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں،پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان ترکمانستان کے ساتھ مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر دونوں رہنمائو ں نے علاقائی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ زیرِ التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید اووزگلدیویچ میریدوف نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔
اسحق ڈار

