Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول مزید 3 روپے لٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
    • خیبر پختونخوا فتن الخوارج کے ٥ دہشت گرد جہنم واصل
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے اطالیہ کے سیکرٹری جنرل آف فارن افیئرز ریکارڈو گواری ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی
    • موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر ہلاکت کیس ٹریفک اہلکار کی عبوری ضمانت مسترد
    • سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بریت درخواست پر دلائل طلب
    • صنعا پر فضائی حملے میں 9 افراد زخمی : حوثیوں کا دعویٰ
    • شاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے 24 نومبرکو دلائل طلب
    • 2018ء میں سکیورٹی واپس لینے کے معاملے میں محسن نقوی کی کیس واپس لینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
    • مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے’ ڈیل یا ڈھیل کا تاثر غلط: رانا ثناء اللہ
    • وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ملاقات کر رہے ہیں’سنیٹر پرویز رشید بھی موجود ہیں۔
    • راولاکوٹ نا معلوم افراد کی فائرنگ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز شہید 4 حملہ اور ہلاک
    • لاہور ہائیکورٹ ، رحیم یار خان شوگر ملز کی اپیل پرس ماعت سے معذرت کیس چیف جسٹس کو ارسال
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد مردوف ملاقات کر رہے ہیں۔
    • سدرن پنجاب سمیت ملک میں 12 نئے صوبوں کی مجوزہ فہرست سامنے آ گئی
    • پاکستان کا ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے مابین 5 سالہ تعاون کا معاہدہ مزاکرات سفارتکاری پائیدار امن کا واحد راستہ اسحاق ڈار
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچیملا قات کر رہے ہیں۔
    • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
    • ٹرمپ پر ڈرٹی بم سے حملے کا منصوبہ کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے امریکی انٹیلی جنس کا دعوی تہران کی تردید
    • سندھ کی زور زبردستی تقسیم پر خون بہے گا سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہو گا نظام تباہ ہوا نہیں کی گیا بلاول بھٹو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخوا فتن الخوارج کے ٥ دہشت گرد جہنم واصل

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور، مستونگ (نیوز ایجنسیاں )سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران فتن الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ادھر فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی سے تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا میں آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی فورسز نے 3مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد بروقت کارروائی کی،جس میں ایک دہشت گرد ہلاک، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔علاقے کی کلیئرنس کے دوران سکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈی سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا، سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کمزور اور انہیں شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،آخر ی دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب آپریشن 11گرج کے تحت لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4خوارج ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16نومبر کو آپریشن 11گرج کے تحت لکی مروت کے علاقے ظریفوال میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق آپریشن 11 گرج کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔ادھر فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بے گناہ عوام کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ تیزی سے بے نقاب ہورہا ہے۔مستونگ میں چند روز پیشتردہشتگردوں کے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے میں متعدد مقامی مکانات اورایک مسجد کو نقصان پہنچا تھا۔مستونگ حملے میں کئی گھرانے اپنی چھت، سامان اورعمر بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم ہوگئے اوراب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔مستونگ دھماکے کے ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہمارے مکان رہائش کے قابل نہیں رہے اس لئے نقل مکانی پر مجبور ہیں، ہم اس شدید سردی کے موسم میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خیموں میں رہنے پرمجبور ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور مستونگ کے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہیں بلکہ صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کے بھی دشمن ہیں۔
    دہشت گرد

    Khabrain News

      Keep Reading

      چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے اطالیہ کے سیکرٹری جنرل آف فارن افیئرز ریکارڈو گواری ملاقات کر رہے ہیں۔

      190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

      موٹر سائیکل سوار کو روکنے پر ہلاکت کیس ٹریفک اہلکار کی عبوری ضمانت مسترد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.