مرید کے (نمائندہ خبریں) تھانہ سٹی مرید کے پولیس پانچ سال چار مہینے بعد بھی کار کا سراغ لگانے میں ناکام جبکہ مدعی نے کئی بار ایس ایچ او سٹی مریدکے سے درخواست کی ہے کہ میرے ڈرائیور کو شامل تفتیش کرکے میری کار برآمد کروائی جائے لیکن ایس ایچ او نے ڈرائیور کو جان بوجھ کر شامل تفتیش کرنے سے انکاری۔ تفصیلات کے مطابق درگاہی گل قدیم رانا ٹائون فیروزوالہ کے رہائشی کاروباری شخص محمد فیاض نے بتایا کہ مورخہ27-7-21 کو میرا ڈرائیور محمد اکرم میری کار نمبری5637LED کرولا ورکشاپ میں کام کروانے کے بہانے لے گیا۔ ڈرائیور محمد اکرم نے کہا کہ مریدکے میں ایک ورکشاپ کا مکینک میرا بہت اچھا دوست ہے اس سے کام کروا لیتا ہوں۔ ڈرائیور کے مطابق میں نے کار کا کام کروانے کے بعد ظفر شادی ہال جی ٹی روڈ پر کھڑی کی اور اپنے گھر چلا گیا جب واپس آیا تو کار غائب تھی’ میں نے فوری طور پر 15 کال کی اور تھانہ سٹی مریدکے میں مقدمہ درج کروا دیا جس کا ایف آئی آر نمبر676 ہے’ پانچ سال چار مہینے گزر جانے کے باوجود پولیس کار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ مدعی کے مطابق میں نے کئی بار ایس ایچ او سٹی مریدکے سے درخواست کی کہ میری کار ڈرائیور کی ملی بھگت سے چوری ہوئی ہے اسے شامل تفتیش کیا جائے لیکن تاحال ایس ایچ او نے ڈرائیور کو شامل تفتیش نہیں کیا’ میری آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ دیگر اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ڈرائیور کو شامل تفتیش کرکے میری کار برآمد کروائی جائے۔
بریکنگ نیوز
- تھانہ سٹی مرید کے پانچ سال بعد بھی چوری کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- مظاہروں کے دوران طاقت کااستعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
- مریدکے:تھانہ سٹی مریدکے پولیس 5 سال 4 مہینے بعد بھی گمشدہ کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام کی سخت چیکنگ 39786 مسافر اف لوڈ
- گوجرانوالہ سے جہلم تک صوبہ شمالی پنجاب بنے گا موسیٰ الٰہی کا دعوی
- مس یونیورس2026مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے لیے3ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج
- سندھ میں گندم کے شدید بحران کا خدشہ، فلور ملز ایسوسی ایشن کا تشویش کاا ظہار
- واپڈا ہسپتال راولپنڈی کو ادویات فراہم کرنیوالے کیمسٹ کو 50 لاکھ روپے بل کی عدم ادائیگی
- پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
- آٹا، سبزیاں’ گیس عوام کی پہنچ سے باہر، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام:فیصل ندیم
- ملک بھر میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان
- متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین 359 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں’ سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق’ جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کامران انصاری’ڈائریکٹر لیگل مفتی عبدالحق’ممبر بورڈ اختیار ولی’ سردار تارا سنگھ’ستونت کور’ کرشن شرما’سردار اندرجیت سنگھ’ من میت کورمشال و دیگر بورڈ ممبران موجود ہیں۔
- متروکہ وقف املاک بورڈ کی ذمہ داریوں میں ٹرسٹ املاک کی حفاظت اہم’ قمرالزمان
- سی پی او گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی تعیناتیوںمیں ردوبدل’ترمیمی نوٹیفکیشن جاری
- آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم قراردیدیا
- فریال تالپور بلاول بھٹو کی جلد شادی کی خواہشمند
- تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر مولانا ڈاکٹر سعید احمد کا اظہار تعزیت
- لاہور: قانون کا محافظ پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر جارہا ہے۔
- لاہور، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف، 44 افسران عہدوں سے فارغ
- ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے: شاہد خاقان
