لاہور(خبریں ڈیجیٹل)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا مکان ہے۔ محکمہ موسمیات ے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوائیں اثر انداز ہیں، جس کے باعث بارش کا کوئی نمایاں امکان نہیں ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور نارووال سمیت مختلف علاقوں میں دھند اور اسموگ کی پیشگوئی کی ہے۔لاہور میں آج موسم قدرے گرم اور خشک ہے، دن کے وقت دھندلی دھوپ رہی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ رات کے وقت درجہ حرارت کم ہو کر تقریبا 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی۔ کراچی میں موسم نسبتا گرم رہے گا جبکہ کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند اور اسموگ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
ملک بھر میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان

