فیصل آباد(بیورورپورٹ)ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، قیمتی سامان، مویشی، رکشہ اور نو موٹر سائیکل چھین لیے گئے، تفصیل کے مطابق شہر اور نواحی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر ایک فیکٹری، چار گھروں، دکان، دفتر، ڈیرہ اور دو مسجدوں سے مجموعی طور پر بیس لاکھ سے زائد نقدی، آٹھ تولہ طلائی زیورات، چار درجن موبائل فون، ایک عدد موٹر سائیکل، مشینری اور قیمتی سامان مسلح ڈاکوؤں اور چوروں نے چھین لیا، مختلف مقامات پر تین شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل اور چار شہریوں سے مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان راہزنوں اور جھپٹا گروپوں نے چھین لیا جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف مقامات سے ایک رکشہ، پانچ موٹر سائیکلیں، چار عدد بجلی میٹر، موٹر، دو عدد اے سی آؤٹ ڈور، بجلی کی تار، دو افراد کی نقدی اور موبائل فون اور چار زمینداروں کے مجموعی طور پر پچیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی نامعلوم چور لے گئے۔
