لاہور(پ ر)پاکستان میں پائے جانے والے قدرت کے شاہکار پرندوں کی درجنوں نسلوں کو معدومی کے خطرات لاحق ہیں۔ ان میں انسانی آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نایاب طوطے، باز، گدھ اور کونج کی مختلف نسلیں بھی شامل ہیں۔ پاکستان بھر سے پرندوں اور قدرتی ماحول سے محبت رکھنے والے افراد نے ان قیمتی انواع کو محفوظ بنانے کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے۔ دو سال کی مسلسل محنت کے بعد بی بی سی اے کے نام سے ایک تنظیم قائم کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے قدرتی ماحول، جنگلی حیات کے تحفظ اور پرندوں کی افزائش نسل کے شعبے سے وابستہ تجربہ کار، باعلم اور معروف افراد شامل ہیں۔بی بی سی اے کا بنیادی مقصد پاکستان کے مقامی اور مہاجر پرندوں، بالخصوص معدومی کے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ، ذمہ دارانہ افزائش نسل اور قدرتی مساکن کی بحالی کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہے۔ دی برڈز بریڈر اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن بی بی سی اے، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے لائسنس یافتہ اور پاکستان۔ کمپنی نمبر 42، کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت باقاعدہ طور پر ایک (بغیر منافع کی کمپنی رجسٹر ڈ ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف پرندوں کا تحفظ ہے بلکہ ملک بھر کے ایسوسی کلچر سٹس اور پرندہ پروری سے وابستہ افراد کے مسائل کو تکنیکی اور موثر انداز میں متعلقہ حکومتی اداروں تک پہنچانا بھی ہے۔ ماضی میں مزکورہ اداروں کی عدم موجودگی اور ایوی کلچر سے وابستہ افراد کے درمیان مستند معلومات، رابطے اور زمینی حقائق سے آگاہی کا فقدان رہا، جس کے باعث موثر فیصلوں اور قابل عمل پالیسی سازی میں مشکلات پیدا ہوئیں۔ بی بی سی اے ملک بھر کے تجربہ کار، تعلیم یافتہ اور اچھی شہرت رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہی مقاصد کے حصول کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنٹرل کمیٹی کے وائس چیئر مین میاں محمد جمیل ناز، سینئر وائس پریزیڈنٹ جواد احمد شیخ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حسیب سعید، سیکرٹری پبلک ریلیشنز ملک وقاص سمیت نارتھ ریجن کے 28 عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث پرندوں کے قدرتی مساکن شدید تباہی کے دہانے پر ہیں۔ موسمیاتی نبدیلی، آلودگی، خوراک کے حصول میں غیر ضروری انسانی مداخلت، غیر قانونی شکار اور تجارت، وہ اہم ہم عوامل ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرندوں کی متعدد نسلوں کو معدومی کے قریب لے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ان عالمی نوعیت کے مسائل کے حل اتفاق کیا گیا۔ ایڈوائزری بورڈ کے معزز اراکین عبدالرشید بھٹی صاحب، محمد جاوید اقبال ،میاں جاوید اقبال صاحب، لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضیاء الرحمان صاحب، حسن جاوید صاحب اور مطارق درانی کی منظوری کے بعد BBCA نارتھ ونگ کے 28 عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
