Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
    • عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
    • ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
    • اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
    • لاہور:بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر
    • کراچی، بلدیہ میں فیکٹری آگ کی لپیٹ میں آگئی
    • بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
    • 13سالہ ملازمہ فاطمہ اصغرکی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
    • پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
    • امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
    • لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • فیصل آباد:ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتیں
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • کوئٹہ ،پاکستان کسٹمز کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 کروڑ سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد
    • لاہور:پولو کپ 2026 ء کے انعقاد کے موقع پر لیا گیا فوٹو۔
    • کراچی:بلدیہ ٹائون رشید آباد میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے۔
    • ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گئی ،سروے رپورٹ
    • کراچی:سٹائل رن وے فیشن شو کے موقع پر چیف آرگنائزر ضیا ظفر’ معروف ماڈلز اور فنکار سنیتا مارشل’ زہرہ عامر’ صباحت سرہندی’ سارہ عمیر’ نیتا ڈیوڈ و دیگر کا گروپ فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے قرارد دیا ہے کہ عمر قید کا مجرم کم از کم 15 سال حقیقی
    قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی رہائی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے فیصلہ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 15 سال حقیقی قید مکمل کئے بغیر انتظامی معافی کے ذریعے رہائی قانون کی نظر میں کالعدم ہے، جیل حکام معمول کی معافیوں کو جمع کرکے عمر قید کی سزا 15 سال سے کم نہیں کر سکتے، جیل حکام آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت کے اختیارات پر قبضہ نہیں کر سکتے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ انتظامی حکام کو عدالتی فیصلوں کی حتمیت اور تقدس متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والا مجرم 9 سال 11 ماہ قید کاٹ کر رہا ہو گیا تھا۔ سنٹرل جیل مردان کی رپورٹ میں مجرم گل نواب کی قبل از وقت رہائی کا انکشاف ہوا، مجرم گل نواب کو مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ 14 دن کی معافی دی گئی تھی، سپریم کورٹ نے مجرم کی 9 سال سے زائد قید کے بعد رہائی غیر قانونی قرار دے دی۔سپریم کورٹ نے مجرم گل نواب کو فوری گرفتار کرکے دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت عظمی نے کہا کہ مجرم کو باقی ماندہ سزا پوری کرنے کے لیے دوبارہ جیل میں رکھا جائے، جیل سے باہر آزاد رہنے کی مدت سزا میں شمار نہیں ہو گی۔ ٹرائل کورٹ کو مجرم کی گرفتاری کے لیے نیا وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزا معاف یا کم کرنے کا غیر محدود اختیار حاصل ہے، خصوصی صدارتی معافی برقرار رہے گی، تاہم حقیقی قید 15 سال سے کم نہیں ہو سکتی، اگر عمومی معافی سے قید 15 سال سے کم ہو تو اسے ضروری حد تک کم کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی اختیار رکھنے والا ادارہ ماتحت قوانین کے ذریعے حاصل اختیارات سے محروم نہیں کیا جا سکتا، صدارتی معافی کا بنیادی مقصد مجرموں کی اصلاح، بحالی اور کردار سازی ہے، تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہر قیدی کی سزا پر عمل درآمد کی مکمل تفصیلات ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کا حکم دیا۔ضابطہ فوجداری کی دفعہ 400 کے تحت سزا کے وارنٹ متعلقہ ٹرائل کورٹ کو واپس بھیجنے کی ہدایت کی اور سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔خیبر پختونخوا کی تمام جیلوں میں 21 اکتوبر 2026 کی انتظامی ہدایات پر عمل درآمد کا حکم دیا، عدالتی فیصلے کی نقل تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو بھجوانے کی ہدایت کی، تمام صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جیز جیل خانہ جات کو بھی فیصلے کی نقول بھجوانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ سزا پر عمل درآمد محض جیل سے باہر آنے سے مکمل تصور نہیں کیا جا سکتا، عدالتوں کو یقینی بنانا ہو گا کہ مجرموں کو سنائی گئی سزاں پر قانون کے مطابق مکمل عمل درآمد ہو، انتظامی غفلت اور غیر مجاز رعایتوں سے عدالتی فیصلوں کی ساکھ متاثر نہیں ہونے دی جا سکتی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سزا پر درست عمل درآمد نہ ہونے سے نظام انصاف پر عوام کا اعتماد کمزور ہوتا ہے، 15 سالہ حقیقی قید میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کے تحت شمار ہونے والی مدت بھی شامل ہو گی، 23 سال قبل قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم 12 سال مفرور رہنے کے بعد گرفتار ہوا تھا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا

      ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی

      اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.