راولپنڈی(شاہد ملک سے)مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور پراسرار خاموشی کے باعث موسم سرما کی شدت میں بتدریج اضافے کے باعث ایل پی جی کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔ جس سے جڑواں شہروں کے غریب اور چھوٹے ملازمین اور دیہاڑی دار کے لیے اپنے بچوں کے لئے 3 وقت روکھی روٹی بھی کھلانا خواب بن گیا ہے،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،گزشتہ روز خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں ، عامر ،اعظم خان،منیر اعوان، شہزاد، فاروق، محسن، وغیرہ نے کہا ہے کہ اس وقت آٹے کی فی کلو قیمت 190 روپے سے 200 روپے تک پہنچ گئی۔ فائن آٹا بوری کی قیمت 15 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ میدہ 14 ہزار 900 اور فائن آٹے کی بوری 14 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح 80 کلو عام آٹے کی بوری 13 ہزار 800 روپے اور 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے سے تجاوز کرچکی ہے شہریوں کے نے کہا ہے کہ گندم کا سرکاری ریٹ فی من 3800 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس سے تندور مالکان نے انتہائی غیر معیاری اور کم وزن روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور اس وقت پتیری روٹی 30 روپے، خمیری 35 روپے، نان 40 روپے، روغنی نان اور تندوری پراٹھہ 60 سے 70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی قیمتوں میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی شہریوں کے مطابق اس وقت ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 روپے سے 620 روپے اور 11 کلو گھریلو سلینڈر کی قیمت 7 ہزار روپے سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمت 25 ہزار روپے سے زائد ہے۔ شہریوں نے آٹے، روٹی اور گیس کی قیمتوں میں خودساختہ ہوش ربا اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پیرا محض فوٹو سیشن، ٹک ٹاک، پریس ریلیزوں اور بند کمرے کے اجلاسوں تک محدود ہو چکے ہیں جس سے ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا کھل کھیل رہا ہے شہریوں نے دعوی کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے حکومتی احکامات و اقدامات پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی مافیا کی من مانیوں اور انتظامیہ کی خاموشی کا فوری نوٹس لے کر انتظامی افسران کو تبدیل کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
- فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
- رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
- بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
- مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ
- مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور پراسرار خاموشی کے باعث ایل پی جی کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔
- موقف کیلئے ترجمان کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران حبیب کو کال کی مگر کوئی جواب نہ دیا
- کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگا
- بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے، ملک تیمور
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
- دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
- واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
- اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
- عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
- اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
- ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
- اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
