Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
    • رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
    • بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
    • مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ
    • مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور پراسرار خاموشی کے باعث ایل پی جی کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔
    • موقف کیلئے ترجمان کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران حبیب کو کال کی مگر کوئی جواب نہ دیا
    • کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگا
    • بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے، ملک تیمور
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
    • چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
    • دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
    • واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
    • اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
    • عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
    • ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
    • اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان(پ ر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، دریائے سندھ پر لیہ، تونسہ پل سے منسلک دونوں اطراف کی سڑکوں کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل پل کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود اس کے دونوں اطراف رابطہ سڑکیں موجود نہیں تھیں جس کے باعث عوام کو طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ اب اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے این ایچ اے نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور نئی سڑکیں 2 ماہ کے اندر مکمل کر لی جائیں گی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دریائے سندھ پر لیہ، تونسہ پل سے منسلک زیر تعمیر سڑکوں کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر سے لیہ اور تونسہ کے شہری دونوں اطراف سے براہ راست رابطے میں آ جائیں گے اور دونوں شہروں کے درمیان گھنٹوں پر محیط سفر چند منٹوں میں طے ہو سکے گا۔ انہوں نے پل پر روشنیوں کا مناسب انتظام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر کی تکمیل کے بعد وزیراعظم پاکستان ان کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات پر برابر کا حق حاصل ہے۔ اس خطے کی محرومیوں کا خاتمہ اور عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو علیحدہ صوبے کے قیام سمیت ان کے آئینی، سیاسی اور انتظامی حقوق ملنے چاہئیں تاکہ اس علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی ایک ایک مرلہ زمین کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کے لیے این ایچ اے نے تمام رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی ہے۔ جبکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ متاثرہ اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائی جائے تاکہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور عوام کو ان کا حق بروقت مل سکے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا لیہ پہنچنے پرمقامی عوام اور سیاسی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا اور انہیں روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔سابق رکن پنجاب اسمبلی سید رفاقت علی گیلانی اور جنوبی پنجاب کی سیاسی قیادت نے سڑکوں کی تعمیر کے عملی آغاز پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ پارٹی رہنماں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالعلیم خان نے تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد لیہ کا دورہ کر کے ثابت کیا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔

      فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا

      رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.