اسلام آباد(لیڈی رپورٹر )وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں جناح ایونیو کی سروس روڈ کی بندش نے تاجروں کا کاروبار بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سروس روڈ بند ہونے سے گاہکوں کی آمد تقریبا ختم ہو گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔تاجر اور کاروباری افراد نے شدید متاثر ہو کر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ بلیو ایریا اسلام آباد کا مین تجارتی مرکز ہے، اس کو بار بار بند کرنا بند کیا جائے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کبھی میٹرو کی وجہ سے، کبھی کوئی پلازہ بن رہا ہوتا ہے تو ہمیں نقصان ہوتا ہے، ہماری کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔متاثرہ تاجروں نے کہا، *”خدارا یہ بند کریں، پہلے سے مہنگائی بہت ہے، جو تھوڑا بہت کماتے ہیں وہ اس بندش کی وجہ سے اب ہم خسارے میں جا رہے ہیں۔”تاجروں کا کہنا ہے کہ اداروں کے حد سے بڑھے ہوئے اختیارات آج پورے اسلام آباد کے تاجروں کے لیے ایک سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ ان حالات میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔اس حوالے سے تاجران بلیو ایریا کو سب کی اخلاقی حمایت کی خصوصی ضرورت ہے۔ تاجروں نے کہا کہ بلیو ایریا کی پریشانی پورے اسلام آباد میں محسوس کی جانی چاہیے۔ ہمیں مل بیٹھ کر ان سنجیدہ مسائل پر مشاورت اور متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی توجہ اور رہنمائی کی گزارش کی ہے تاکہ سروس روڈ فوری طور پر کھولی جائے اور تاجروں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں کاروبار چلانا پہلے ہی مشکل تھا، اب راستوں کی بندش نے انہیں مکمل طور پر خسارے میں دھکیل دیا ہے۔ تاجر برادری نے شکوہ کیا کہ اداروں کے غیر ضروری اقدامات پورے اسلام آباد کے تاجروں کے لیے سوالیہ نشان بن چکے ہیں اور ان حالات میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
- فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
- رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
- بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
- مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ
- مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور پراسرار خاموشی کے باعث ایل پی جی کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔
- موقف کیلئے ترجمان کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران حبیب کو کال کی مگر کوئی جواب نہ دیا
- کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگا
- بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے، ملک تیمور
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
- دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
- واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
- اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
- عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
- اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
- ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
- اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
