راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری عدالتی حکم شہرکا ہاٹ ٹاپک بن گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے شہری کی زمین پر قبضے کے مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نعیم اعجاز اور اس کے بھائی سمیت 3 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چونترہ کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے غلام شبیر نامی شہری نے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف غیر منقولہ (Immovable) پراپرٹی ایکٹ 2025 کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ رکن صوبائی اسمبلی نعیم اعجاز، اس کے بھائی ندیم اعجاز اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر نے اس کے چکری روڈ شالیمار ٹان کے وی آئی پی سیکٹر میں ان کے 3 کنال کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا تاہم مذکورہ افراد طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے جس پر گزشتہ روز عدالت نے تینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چونترہ کو حکم دیا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
