واشنگٹن(آئی این پی )دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل امریکی ارب پتی سرمایہ کار وارن بفٹ نے تھینکس گیونگ کے موقع پر تقریبا 5 ارب 47 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فلاحی اداروں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عطیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا سے بھی زیادہ ہے۔وارن بفٹ اپنی دولت کا تقریبا تمام حصہ فلاحی کاموں کے لئے دینے کے وعدے پر بدستور قائم ہیں۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق 96 سالہ وارن بفٹ اپنی کمپنی برکشائر ہیتھ وے کے 6 ہزار 150 کلاس اے حصص کو 92 لاکھ 25 ہزار کلاس بی حصص میں تبدیل کرکے چار فلاحی اداروں کو عطیہ کریں گے۔ جمعے کو مارکیٹ بند ہونے کے وقت حصص کی قیمت کے مطابق اس عطیے کی مالیت تقریبا 5.47 ارب ڈالر بنتی ہے۔وارن بفٹ کی جانب سے عطیہ کی جانے والی رقم چار فلاحی اداروں میں تقسیم کی جائے گی۔ ان میں ان کی مرحوم اہلیہ سوزن تھامپسن بفٹ کے نام سے قائم سوزن تھامپسن بفٹ فانڈیشن شامل ہے، جبکہ دیگر تین ادارے ان کے بچوں سے وابستہ ہیں۔ان اداروں میں شیرووڈ فائو نڈیشن، ہاورڈ جی بفٹ فائونڈیشن اور نوو فائونڈیشن شامل ہیں۔ ان کے ذریعے مختلف فلاحی اور سماجی منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔یہ عطیہ گزشتہ سال تھینکس گیونگ کے موقع پر دیے گئے عطیے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ 2025 میں وارن بفٹ نے انہی چار اداروں کو 27 لاکھ کلاس بی حصص عطیہ کیے تھے، جن کی اس وقت مالیت تقریبا 1.3 ارب ڈالر تھی۔وارن بفٹ کی جانب سے رواں سال اعلان کردہ دونوں بڑے عطیات کی مجموعی مالیت تقریبا 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل جولائی میں بھی انہوں نے انہی چار فلاحی اداروں کو تقریبا 6 ارب ڈالر مالیت کے کمپنی حصص عطیہ کئے تھے۔اپنے تازہ اعلان کے ساتھ جاری مختصر پیغام میں وارن بفٹ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برکشائر ہیتھ وے میں اپنے باقی ماندہ تمام حصص بھی ان چار اداروں کو عطیہ کردیں گے۔وارن بفٹ کے حالیہ عطیات میں ایک اہم تبدیلی یہ بھی سامنے آئی ہے کہ 2006 کے بعد پہلی مرتبہ جولائی 2026 میں ان کی جانب سے بل گیٹس کی گیٹس فائونڈیشن کو کوئی عطیہ نہیں دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے پہلے وارن بفٹ نے گیٹس فائو نڈیشن کے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ روابط کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کا جائزہ لیا تھا۔ تاہم انہوں نے بعد میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ان روابط سے متعلق کوئی ایسی بات نہیں ملی جسے وہ ناقابل قبول سمجھتے ہوں۔وارن بفٹ نے وضاحت کی تھی کہ چاروں خاندانی فلاحی اداروں کو عطیات دینے کا فیصلہ ان کے فلاحی منصوبوں پر نظرثانی کا حصہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
- اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
- امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
- ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
- اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
- مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
- واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
