اسلام آباد(پ ر) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فانڈر گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ انتخابات میں فانڈر گروپ کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اپنی واضح برتری ثابت کر دی۔انتخابات میں مجموعی طور پر دونوں گروپوں کے 55 امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ ووٹنگ کا ٹرن آٹ 63 فیصد رہا۔ انتخابی نتائج کے مطابق فانڈر گروپ کے کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں نے اپنے مخالف گروپ کے امیدواروں کو 300 سے 323 ووٹوں تک کی بھاری لیڈ سے شکست دی۔ چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی مثر قیادت اور بہترین انتخابی حکمت عملی نے فانڈر گروپ کی اس شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔فانڈر گروپ کی اس کامیابی کو تاجر برادری کی جانب سے گروپ پر بھرپور اعتماد اور اس کی مسلسل محنت، جدوجہد اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گروپ نے اپنی بہترین حکمت عملی، مضبوط تنظیمی رابطوں اور تاجر برادری کے ساتھ مسلسل روابط کی بدولت نمایاں کامیابی حاصل کی۔فانڈر گروپ کے رہنماں اور کامیاب امیدواروں نے اس موقع پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد یا گروپ کی نہیں بلکہ اسلام آباد کے تمام چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، کاروباری مسائل کے حل، مارکیٹوں کی بہتری، چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور حکومتی اداروں کے ساتھ مثر رابطوں کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔چیئرمین ثاقب تاج عباسی کی قیادت میں فانڈر گروپ کی اس کامیابی کو تاجر برادری کی جانب سے دیے گئے بھرپور مینڈیٹ کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے۔ نومنتخب ممبران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے اور اسلام آباد کے چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کی آواز متعلقہ حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
- مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
- واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
- راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری
- پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال
- مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔
- اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
- فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
- رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
- بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
- مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ
