اسلام آباد(پ ر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر قرآن کریم کی ترویج و اشاعت کے لیے ایک اہم اور بابرکت تقریب کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ دوسرا بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر 2026 تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 31 ممالک کے ممتاز قرا کرام شرکت کریں گے۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد قرآن کریم کی عظمت، اس کی آفاقی تعلیمات اور تلاوتِ قرآن کے روحانی و علمی پہلوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں پیغامِ قرآن عام کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار منگل کو دوسرے بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری شہباز مصطفی، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر شاہد الرحمن مارتھ اور چیف جج صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قاری سید صداقت علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ محض ایک مسابقتی تقریب نہیں بلکہ قرآن کریم سے محبت، عقیدت اور وابستگی کے اظہار کا عالمی پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے ممتاز قرا کرام کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس بین الاقوامی مقابلے کے لیے 69 ممالک کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے اب تک 31 ممالک کے قرا کرام کی شرکت متوقع ہے۔ غیر ملکی مہمانوں کے ویزوں کا اجرا مکمل ہو چکا ہے اور ان کی آمد 23 نومبر کو متوقع ہے۔ مقابلے کے تمام انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقابلے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایران اور مصر سے ججز کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قاری کے انتخاب کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ مقابلے کے تمام مراحل بین الاقوامی معیار اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس نوعیت کی تقریبات کے انعقاد سے قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے پیغام کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے میں مدد ملے گی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ اسلام آباد میں مرکزی مقابلے کے انعقاد کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ملک کے دیگر بڑے شہروں تک بھی وسعت دی جائے گی۔ مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قرا کرام کو پشاور، لاہور اور کراچی لے جایا جائے گا، جہاں ایک روزہ محافلِ قرت منعقد ہوں گی۔ ان محافل کے ذریعے عوام الناس کو بین الاقوامی شہرت یافتہ قرا کرام کی دلنشین تلاوت سننے کا موقع ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل میں قرآن کریم کی تلاوت، حفظ اور درست ادائیگی کا شوق پیدا کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ پروگرام محض تین روزہ تقریب تک محدود نہ رہے بلکہ اس کے ملک بھر میں دیرپا اور مثبت اثرات مرتب ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر قرآن کریم کی تعلیمات، قرت اور اسلامی اقدار کے فروغ میں مثر کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بین الاقوامی مقابلے کے ذریعے پاکستان اور شریک ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع بھی میسر آئے گا۔ یہ مقابلہ مسلم امہ کے اتحاد، اتفاق، باہمی احترام اور قرآن کریم سے وابستگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر قاری سید صداقت علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قرآن کریم کی قرت کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں اور اس اہم بین الاقوامی پروگرام کی منصوبہ بندی اور انعقاد میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔سردار محمد یوسف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں قرآن کریم کی تعلیمات اور تلاوت کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ بالخصوص نوجوان نسل کا قرآن کریم کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہو اور اس کا آفاقی پیغام پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے۔
