Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
    • بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
    • ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
    • اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
    • امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
    • وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
    • ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
    • ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
    • وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
    • مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گوجرخان(بیورو رپورٹ)بڑکی چوہان میں مبینہ طور پر جدی پشتی پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے دوران ایک خاتون سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلی پولیس حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔درخواست گزار احمد شعیب کے مطابق اس کی خالہ فرزانہ شاہین بیوہ آزاد احمد اور دو ماموں حسن اختر اور عدنان سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔ 15 نومبر کو وہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بڑکی چوہان میں واقع اپنے جدی پشتی پلاٹ پر پہنچے تو مبینہ طور پر ضمیر بھٹی، تنویر عرف شیرو اور چار نامعلوم افراد پلاٹ پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ مذکورہ افراد ڈنڈوں اور پستول سے مسلح تھے، جنہوں نے مزاحمت پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔احمد شعیب کے مطابق ضمیر بھٹی کے ڈنڈے کے وار سے فرزانہ شاہین کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی فریکچر ہوگئی جبکہ دیگر اہل خانہ بھی زخمی ہوئے۔ شور شرابے پر محمد عثمان موقع پر پہنچے اور مداخلت کرکے متاثرین کو ملزمان کے چنگل سے چھڑوایا۔ الزام ہے کہ ملزمان موقع سے جاتے ہوئے سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔متاثرین کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس ایمرجنسی 15 پر دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی جبکہ زخمی خاتون کا طبی معائنہ بھی مکمل کروا لیا گیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے تھانہ گوجرخان میں تحریری درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔متاثرہ خاندان نے سی پی او راولپنڈی اور دیگر اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، مبینہ قبضے کی کوشش کا نوٹس لیا جائے اور سماعت و گویائی سے محروم افراد سمیت پورے خاندان کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

      تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

      بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.