کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ 28ویں ترمیم کے بعد اب ریفرنڈم کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں آزادی کے بعد سرکاری ملازمین آباد ہوئے، سرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود بیدخل نہیں کیا گیا تھا، سرکاری کوارٹرز میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مشکلات ہیں، حکومت نے ملازمین کی دادرسی کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹرز نہیں ملے تو ان کو ایک اچھی سوسائٹی بنا کر مکان دیئے جائیں، 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش ملازمین کا یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں، سرکاری ملازمین کے لئے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے، بیوائوں اور یتیم بچوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بیدخل نہیں ہونے دیں گے، انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز کا مسئلہ حل کیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
- اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
- امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
- ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
- اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
- مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
- واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
- راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری
