اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )فتح جنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار عامر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامی تشکیلِ نو اور ممکنہ حدود میں توسیع کے حوالے سے جاری حالیہ بحث کے تناظر میں ہم حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کو اسلام آباد کی نئی مجوزہ انتظامی حدود میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے سردار عامر علی خان کا کہنا تھا کہ تحصیل فتح جنگ جغرافیائی، معاشی اور سماجی اعتبار سے اسلام آباد سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی اسی تحصیل میں واقع ہے، جبکہ فتح جنگ کے ہزاروں شہری روزانہ تعلیم، علاج، روزگار، کاروبار اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ زمینی حقائق اس امر کے متقاضی ہیں کہ فتح جنگ کو اسلام آباد کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور انتظامی ڈھانچے کا حصہ بنایا جائے، تاکہ علاقے میں بنیادی سہولیات، صحت، تعلیم، سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مربوط انداز میں فروغ دیا جا سکے۔سردار عامر علی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان، وزارتِ داخلہ،b متعلقہ وفاقی کمیٹیوں اور حکومتِ پنجاب اس تجویز کو قومی اور عوامی مفاد میں زیرِ غور لائیں اور اس سلسلے میں مقامی آبادی کو اعتماد میں لیتے ہوئے باضابطہ مشاورت کا آغاز کریں انھوں نے کہا کہ ہم تحصیل فتح جنگ کے ، سماجی و کاروباری حلقوں، نوجوانوں، دانشوروں اور منتخب نمائندوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم معاملے پر اپنی آواز بلند کریں اور ایک پرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد کا حصہ بنیں ۔
بریکنگ نیوز
- بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
- اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
- اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
- امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
- ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
- اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
- مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
- واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
