اسلام آباد(پ ر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے عالمی اور قومی سطح پر درجہ بندی میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کی اعلیٰ تعلیم کے منظرنامے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) کی عالمی درجہ بندی میں جامعہ کو بین العلومی تعلیم و تحقیق کے شعبے میں دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس شعبے میں جامعہ نے اپنی پچھلی پوزیشن میں 200 درجے کی غیر معمولی بہتری حاصل کی، جسے تعلیمی حلقے ایک شاندار کامیابی قرار دے رہے ہیں۔اسی طرح کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ 2027 میں جامعہ پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل ہو گئی ہے، جہاں اس کی درجہ بندی میں 3 درجے کا اضافہ ہوا ہے۔یہ پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ امہ کیلئے فخر کی بات ہے کیونکہ اسلامی یونیورسٹی امہ کا سرمایہ ہے، رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا۔ انہوں نے کہا ”کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ ہم یہ مقام حاصل کر لیں گے، مگر ہم نے کر دکھایا۔”انہوں نے اس کامیابی پہ نائب صدر (تحقیق و انٹرپرائز) پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید کی انتھک محنت اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے رینکنگ کمیٹی کے اراکین، ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈائریکٹوریٹ (کیو اے ڈی) پروفیسر ڈاکٹر رحمت الٰہی، تمام اساتذہ، انتظامی عملے اور بالخصوص طلبہ کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔رئیس الجامعہ کا کہنا تھا: ”طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، وہ ہمارے سفیر ہیں، اور ہماری تمام کوششوں کا محور طلبہ ہی ہیں۔”واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے صدر کا منصب سنبھالنے کے پہلے دن سے ہی جامعہ میں کراس کٹنگ، بین العلومی اور ماورائے علوم تحقیق کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ وہ اپنے وسیع بین الاقوامی تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، تاکہ یہ ادارہ محض علم کی تخلیق تک محدود نہ رہے بلکہ اس علم کے عملی اطلاق کی جانب بھی گامزن ہو۔جامعہ کے اساتذہ اور تحقیقی اداروں نے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جامعہ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں بروئے کار لانے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی قیادت میں وہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔
بریکنگ نیوز
- ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
- ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
- اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
- نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
- نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
- وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
- مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
- واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
- چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
- 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
- راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری
- پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال
- مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔
- اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
- فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
- رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
