Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر
    • اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
    • مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
    • بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
    • ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا ممبر انوائرمنٹ کے ہمراہ بابر پارک کا دورہ
    • اسلام آباد کی نئی انتظامی حدود میں تحصیل فتح جنگ کو شامل کیا جائے: سردار عامر علی
    • امریکی ارب پتی وارن بفٹ کا پانچ ارب ڈالر سے زائد عطیہ کا اعلان
    • وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
    • ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوںکے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب
    • ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت تھانہ سٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پاک کوریا کا زرعی تحقیق میں تعاون کسانوں کیلئے خوش آئند، چیئرمینPARC
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شیوئیچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت، جدید مہارتوں اور تجربات کے تبادلے کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان اپنے کامیاب ورک کلچر، نظم و ضبط، معیار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تجربات پاکستان کے ساتھ بانٹنے کو اہمیت دیتا ہے۔ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ پاکستانی اداروں کی استعدادِ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قائم جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر کے زیرِ اہتمام جاپانی ورک پلیس ایکسیلنس پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد جاپان پاکستان یڈوانسمنٹ سینٹر، پاکستان جاپان بزنس فورم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔تقریب سے پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضی وائی منڈوی والا اور وائس چیئرمین سید فیروز عالم شاہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، تجارتی و پیشہ ورانہ روابط مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجربات، مہارتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جاپانی ورک کلچر اور انتظامی مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تقریب میں پروگرام کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ جاپانی طرزِ کار، وقت کی پابندی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مسلسل بہتری کے اصولوں کو پاکستانی اداروں میں فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر جاپانی ورک کلچر اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق ایک کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد شرکا کو جاپانی ورک کلچر اور جدید انتظامی اصولوں سے روشناس کرانا اور اداروں میں معیار، پیداواری صلاحیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی کنٹرول (PIQC) کے ڈاکٹر کامران موسی تھے، جنہوں نے شرکا کو جاپانی ورک پلیس مینجمنٹ، معیار کی بہتری، مثر منصوبہ بندی، نظم و ضبط اور کام کے منظم طریقہ کار کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عملی مثالوں کے ذریعے واضح کیا کہ اداروں میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے مسلسل بہتری، اجتماعی ذمہ داری، مثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ رویوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ ناصر نے کہا کہ اداروں کی ترقی اور کامیابی کے لیے معیار کو ادارہ جاتی ثقافت کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی ورک کلچر اپنے نظم و ضبط، وقت کی پابندی، ٹیم ورک اور مسلسل بہتری کے اصولوں کی بدولت دنیا بھر میں ایک قابلِ تقلید مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اداروں میں معیار، شفافیت اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر صائمہ ناصر نے جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر، پاکستان جاپان بزنس فورم اور پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم

      آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

      پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.