Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل
    • ماسکو:چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہرآرہے ہیں۔
    • ماسکو کی چین میں امریکی ، چینی ‘ روسی صدور کی ملاقات کی تصدیق
    • تھوڑا زیادہ سچ بولا جو ہضم نہیں ہو رہا ریفرنڈم غیر آئینی بلاول پھر برس نڑے
    • ریفرنڈم آئینی آپ دھمکیاں لیکچر دینے والے کون حکومتی وزراء
    • 190 ملین پاونڈ کیس سزائو ں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت 7روز کے لئے ملتوی کردی ز کیلئے ملتوی بانی پی ٹی آئی ہمارے لیے قابل احترام چیف جسٹس
    • بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
    • ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیا تھا سابق حکومت واپس لائی
    • مظفر آباد: وزیراعظم شہبازشریف ‘نوازشریف اورراٹھوا ہریام برج کے افتتاح کے بعد دعا کر رہے ہیں۔
    • فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیاجارہاہے۔
    • پاک فوج سے دفاع وطن کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر
    • اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
    • مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پلاٹ پر قبضہ کیلئے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سمیت اہل خانہ پر مبینہ تشدد
    • تحریک تحفظ آئین پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
    • بین الاقوامی مقابل حسنِ قرت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد منعقد
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات
    • ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریفرنڈم آئینی آپ دھمکیاں لیکچر دینے والے کون حکومتی وزراء

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد، لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے وزراء اور ایم کیو ایم نے چیئرمین پیپلز پارٹی
    بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریفنرنڈم آئینی ہے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر ہیں، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہاکہ بلاول بھٹو آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اسے عوامی تائید حاصل نہ ہو، اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کا یہ بیان درست ہے صوبوں پر عوامی رائے کا احترام ہونا چاہیے،بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد صوبوں کی بحث کوپارلیمنٹ میں آجاناچاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اتنا سخت ردعمل دینے کی ضرورت نہیں تھی،سندھ کی تقسیم پرآصف زرداری،بلاول سندھ اسمبلی کی قرارداد کیساتھ کھڑے ہوں گے،محسن نقوی نے صوبوں کی بحث شروع کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اگر سمجھتے ہیں کوئی سیاسی قیدی ہے تو قانونی ثبوت بھی سامنے لائے،190ملین پائونڈ اور توشہ خانہ کیس میں کیا سقم ہے؟ بلاول بھٹو کے کہنے سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی سیاسی قیدی ہے، نیب کے قانون میں ترمیم کی،خود تنقیدبھی کر رہے ہیں،بلاول بھٹو نے جذباتی تقریرکی،تضادات تھے، ہم عوام سے ہیں،عوام ہم سے نہیں، ریفرنڈم کرا کے عوام کی رائے لینے میں کیا حرج ہے؟ کیاآئین پیپلزپارٹی کی حکومت میں نہیں بناتھا؟۔ایک انٹرویو میں عطاتارڑ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی صوبوں کیخلاف ہے تو جنوبی پنجاب،سرائیکی صوبے کی قرار داد منظورکیوں کی؟ ۔قبل ازیںوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتظامی یونٹس پر سیاست کر رہی ہے۔ پاکستان میں 70 فیصد حکمرانی پیپلز پارٹی کی ہے، اتنی زیادہ حکومت ہونے کے باوجود یہ کیسے لاتعلقی کا اظہار کر سکتے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا بھگت رہے ہیں اور عدالتوں میں ان کے وکلا دلائل دینے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔طلال چوہدری نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں تین صوبوں کے سربراہان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، گلگت بلتستان میں بھی اسی جماعت کی حکومت ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے صدر پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بلاول کے والد محترم ہیں۔طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ اتنے اہم حکومتی عہدوں پر پیپلز پارٹی کے نمائندے موجود ہونے کے باوجود جماعت حکومتی معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کیسے کر سکتی ہے۔انہوں نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو باتیں ایسے کر رہے ہیں جیسے اپوزیشن لیڈر ہوں۔وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ 17 سالہ حکمرانی میں آپ کی گورننس نے سندھ کے لوگوں کا خون نچوڑ لیا ہے، بلاول بھٹو آئین اور جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں، آئین بنانے کا سہرا بھی اپنی پارٹی اور گھر کے پاس رکھتے ہیں۔ادھر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہم نے صوبوں کا آئیڈیا ہی نہیں دیا جنہوں نے دیا وہ اتفاق رائے پیدا کریں۔ایک انٹرویو میں رانا سکندر نے کہا کہ انتظامی یونٹ اور صوبے بننے سے زیادہ لوکل گورنمنٹ ضروری ہے، مسائل کاحل لوکل گورنمنٹ میں ہے، لوکل گورنمنٹ کا مضبوط نظام ہوتا تو ہمیں نئے صوبوں پربات ہی نہ ہوتی، لوکل گورنمنٹ کے نظام کی ناکامی میں تمام جماعتیں شریک ہیں۔قبل ازیںوفاقی وزیربرائے صحت مصطفی کمال نے چھوٹے صوبے بنانے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا، بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے حوالے سے گفتگو پر شدید افسوس ہو ا، سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، سندھ میں اختیارات پیپلز پارٹی کے پاس ہیں،اگر کارکردگی ٹھیک ہے تو 10صوبے بھی بن جائیں تو کیا مسئلہ ہے؟۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے تو پھر نئے صوبوں کے معاملے میں عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں؟سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ سعید غنی صاحب کا موقف سنا، میرا سوال نہایت سادہ اور اصولی ہے اگر عوام اپنے مستقبل، بہتر سہولیات اور موثر گورننس کے حوالے سے اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو انہیں اس حق سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟ عوامی رائے سامنے آنے سے پہلے ہی فیصلہ مسلط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟۔طارق فضل نے کہا کہ ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ آئین میں موجود ایک جمہوری راستہ ہے، پیپلز پارٹی بھی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے، تو پھر عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ فیصلے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہوں نہ کہ عوام کی رائے کے بغیر، عوام کو بولنے دیں، ان کی رائے کا احترام کریں اور جو فیصلہ عوام دیں اسے تسلیم کریں یہی جمہوری رویہ ہے اور یہی عوامی سیاست کا تقاضا ہے۔
    وفاقی وزرا

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل

      ماسکو:چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہرآرہے ہیں۔

      تھوڑا زیادہ سچ بولا جو ہضم نہیں ہو رہا ریفرنڈم غیر آئینی بلاول پھر برس نڑے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.