تازہ تر ین

جہیز دکھانے ،ایک سے زائد ڈشز پکانے پر پابندی

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز چھ مسودہ قانون اکثریت رائے سے منظور کر لئے – جومسودہ قانون منظور کئے گئے ان میں مسودہ قانون (ترمیم) جنگلات پنجاب 2016، مسودہ قانون فلڈپلین ریگولیشن پنجاب 2015، مسودہ قانون (تریم) ویجیلینس کمیٹیاں پنجاب2016، مسودہ قانون شادی ، بیاہ ، تقریبات پنجاب 2015ء، مسودہ قانون (ترمیم) اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب 2016ءاور مسودہ قانون (ترمیم) کمیشن برائے مقام نسواں پنجاب 2015ءشامل ہیں -تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ویجیلینس کمیٹیاں بنانے سے متعلق مسودہ قانون اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت دہشت گردوں کے سہولت کار ، تخریبی اور مشکوک عناصر کی موجودگی و نقل و حرکت کے خلاف کارروائی کے لئے ضلعی اور یونین کونسل کی سطح پر ویجیلینس کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا – پنجاب اسمبلی نے ترمیمی بل ویجیلینس کمیٹیاں پنجاب 2016 منظور کر لیا- کمیٹیوں کا کنوینئر ڈی سی او ہو گا – ان کمیٹیوں کا مقصد گلی محلوں میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے نظام کو موثر اور یقینی بنانا ہے – کمیٹی میں پولیس، سپیشل برانچ اور انٹیلی جنس کے نمائندہ کے علاوہ دو ارکان صوبائی اسمبلی اور دو عام شہری شامل کئے جائیں گے – کمیٹی یونین کونسل کی سطح پر مقامی ویجیلینس کمیٹی تشکیل دے گی- کمیٹی کا رکن بننے والے فرد کی جانچ پڑتال کی جائے گی – سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی مقامی ویجیلینس کمیوں کے اراکین کو ٹریننگ دے گی- کمیٹی یونین کونسل سطح پر اپنے دائرہ اختیارمیں مشکوک افراد کی موجود گی ، فرقہ واریت یا تخریب کاری کو ہوا دینے والے عناصر کے بارے میں معلومات اکٹھا کرے گی- اس کے علاوہ کمیٹی ممنوعہ اور غیر قانونی تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے ، وال چاکنگ ، آڈیو، ویڈیو ، ممنوعہ مواد تقسیم کرنے والے عناصر پر بھی نظر رکھے گی- کمیٹی کے ذمہ رہائش پذیر کرائے داروں کی معلومات اکٹھا کرنے کا کام بھی ہو گا – کمیٹی میں شامل اراکین کو کسی قسم کا معاوضہ نہیں دیا جائے گا-پنجاب اسمبلی نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کے آرڈیننس کو بھی قانونی شکل دے دی اور اس حوالے سے بل منظور کر لیا گیا- جس کے تحت شادہ بیانہ یعنی رسم نکاح ، مائیوں، مہدی ، بارات اور ولیمہ پر ون ڈش کھانا ہی دیا جائے گا – سالن ، چاول، سالاد، گرم اور ٹھنڈے مشروبات ، روٹی یا نان اور ایک سویٹ ڈش کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا-نمودونمائش والی رسومات پر پابندی ہو گی – گلی ، سڑک، پبلک پارک یا اوپن جگہ پر لائٹیں لگانے پر بھی پابندی ہو گی – لوگوں کو جہیز دکھانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی – شادی کے موقع پر گھر میں آئے ہوئے مہمانوں پر ون ڈش کی پابندی نہیں ہو گی -قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک ماہ قید اور بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا- شادی تقریبات میں آتش بازی بھی نہیں کی جا سکے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain