لاہور (سٹی رپورٹر) کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب‘ حکومت نے 5میں سے 3مطالبات تسلیم کر لئے جبکہ باقی 2مطالبات کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔ رات گئے مذاکرات کے بعد کسان اتحاد کی مرکزی قیادت کو رہا کر دیا گیا اور کسان اتحاد کی طرف سے حکومت کے سامنے 5مطالبات رکھے گئے جس میں سے حکومت کی جانب سے 3مطالبات منظور کر لئے اور باقی 2مطالبات کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔