ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکارہ عالیہ بھٹ بھی مداحوں کو بے انتہا انتظار کرانے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں۔ فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث مداحوں کا فلم کے لئے انتظار بڑھتا ہی جا رہا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں متعدد مشکلات بھی بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور، شا ہ رخ خان، فواد خان، انوشکا شرما پہلے ہی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں سینما مالکان کی نمائندہ تنظیم دی سینما اونرز ایگزیبیشن ایسو سی ایشن آف انڈیا نے بھارت کی چارریاستوں میں فلم “اے دل ہے مشکل” کو سنیما میں لگانے پرپابندی عائد کردی ہے۔