تازہ تر ین

کرکٹ کے راجہ قومی ٹیم کی پرفامنس سے خوش …. بڑی بات کہ دی

دوبئی (اے این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجا نے کہا کہ موجودہ قومی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے، اوول کے میدان میں کامیابی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میں سب سے بڑی کامیابی تھی، مڈل آرڈر میں یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی صورت میں بہترین بلے باز ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز ایک سنگ میل تھی اور اوول کے میدان میں کامیابی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میں سب سے بڑی کامیابی تھی۔پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی سیریز میں 2 میچ جیت کر سیریز برابر کی تھی جبکہ اوول کے مقام پر سیریز کے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس مڈل آرڈر میں یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی صورت میں بہترین بلے باز ہیں جس کے بعد معیاری وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور ورلڈ کلاس لیگ اسپنر یاسر شاہ موجود ہیں۔سابق کپتان نے اظہرعلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر داد دی اور کہا کہ ‘انھوں نے ماضی میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے باوجود اب اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ٹیم متحد ہے جس کا سہرا مصباح الحق کو جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان فارم اظہرعلی اور سمیع اسلم کی صورت میں پاکستان نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ جوڑی ڈھونڈ نکالی ہے جو اگلے پانچ سالوں تک پوری بیٹنگ کو مضبوط کرے گی۔سمیع اسلم کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سمیع اسلم مضبوط اوپنر ہے جو 70 کی دہائی کے کلاسک انداز میں ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی کرتے ہیں۔اظہرعلی کی ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی کے بارے میں انہوںنے کہا کہ فطری طور پر ایک روزہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں یا نہیں لیکن جب ان پر تنقید ہوئی ہے تو انھوں نے دبا ﺅکو برداشت کرکے اور کارکردگی میں بہتری لاکر اس کو ثابت کردیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد اب کپتان کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی موقع نہیںہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain