تازہ تر ین

بادشاہت یا جمہوریت ….فیصلہ 2نومبر کو

فیصل آباد( ویب ©ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ ہونا چاہیے ، فیصل آباد کے لوگوں کو انصاف ان کے علاقوں میں ملنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فیصل آباد میں وکلاءبار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کے علاقوں میں حل ہونے چاہیے (ن) لیگ پنجاب میں چھ بار اقتدار میں آئی لیکن فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ نہیں بنایا فیصل آباد کے لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے اور ہائی کورٹ کا بینچ قائم ہونا چاہیے ۔ ملک میں جمہوریت انصاف کے لئے قربانیاں دی ہیں اور چیف جسٹس کی بحالی کیلئے وکلاءنے جدوجہد کی ہے انہوں نے وکلاءپر زور دیا کہ دو نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ ممالک خوشحال ہوتے ہیں جہاں انصاف کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں وہ ادارے مضبوط ہوتے ہیں جہاں کرپشن کم ہوتی ہے کرپشن پاکستان کو تباہ کردے گی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا مریم نواز دو آف شور کمپنیوں کی مالک نکیں لیکن وزیراعظم نے کبھی اس کے بارے میں نہیں بتایا پاکستان سے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں خریدی گئی چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا بھی کہا ہے کہ ملک میں بادشاہت رائج ہے جمہوریت میں ملک کا وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے لوگ ملک میں جمہوریت اور انصاف کا نظام دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں فیصلہ ہوجائے گا پاکستان میں جمہوریت چلے گی یا بادشاہت چلے گی نواز شریف کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے مضبوط نہ ہوں اور پاکستان سے کرپشن ختم نہ ہو ۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain