تازہ تر ین

وردی والے بھائی کی غنڈہ گردی, بچے کیساتھ خوفناک سلوک

لاہور (نا مہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں محافظ فورس کے اہلکار کے بھائی کی غنڈہ گردی‘ گلی میں کھڑے ہونے پر 13سالہ لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آنکھ ضائع کر دی۔ اہل علاقہ کا سی سی پی او آفس کے باہر شدید احتجاج۔ نکے تھانیدار کا پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے متاثرہ خاندان پر دباﺅ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ داروغہ والا بلال پارک کا رہائشی 13سالہ طلحہ گھر سے نماز پڑھنے کیلئے نکلا تو اس دوران تھانہ مناواں میں تعینات محافظ سکواڈ کے اہلکار عمرصدیق کا بھائی رانا اویس باہر نکل آیا اور طلحہ کو گھر کے سامنے کھڑا ہونے پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آنکھ ضائع کر دی۔ متاثرہ لڑکا تھانہ ہربنس پورہ دادرسی کیلئے گیا جہاں میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود اے ایس آئی اصغر مقدمہ درج کرنے کی بجائے پیٹی بند بھائی کی طرف داری کرتے ہوئے صلح کیلئے دباﺅ ڈالتا رہا جبکہ پولیس کا شیرجوان عمرصدیق متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ اور محلے داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ آئے روز کے جھگڑوں اور تشدد سے تنگ محلے دار انصاف کیلئے سی سی پی او آفس پہنچ گئے اور محافظ سکواڈ کے اہلکار کے بھائی کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain