تازہ تر ین

تاجر بدظن ، سیاسی محاذ آرائی…. حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں

لاہور (سٹی رپورٹر‘ خصوصی رپورٹ) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی محاذ پر نقصان اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اسے پہلے ہی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ تمام طبقات ہائے فکر بالخصوص سیاستدانوں کو ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرنا اور سیاسی انارکی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ملک کے لیے معاشی چیلنجز شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں ملک سیاسی انارکی کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کی وجہ سے جہاں مقامی تاجر بدظن ہورہے ہیں وہیں غیرملکی سرمایہ کار بھی رخ موڑ رہے ہیں جس سے معیشت کو بھاری نقصان پہنچے گا۔ سیاسی محاذآرائی نے پہلے ہی معیشت کو دیوار سے لگا دیا ہے جبکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ اگر سیاسی انارکی پھیلتی رہی تو حالات مزید خراب ہونے کا اندشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرکے ملک کو بھاری نقصان پہنچانے کے بجائے سب سے پہلے ملک کے مفادات مدنظر رکھیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ماضی میں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان حالات میں جب ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ کسی بھی معاشی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
لاہور چیمبر


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain