کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راکا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان طاہر لمبا، امتیاز اور جنید کو پیش کیا گیا،ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔ پولیس کا مو¿قف تھا کہ ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے را سے تربیت بھی حاصل کی ہے۔ تاہم عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ ملزمان کو اپریل 2015 میں ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے گرفتار کیا تھا، ملزمان کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد راﺅ انوار کو معطل کر دیا گیا تھا۔