لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ حنا ملک نے کشمیریوں کی قربانیوں پر نغمہ تیار کر لیا ۔آن لائن سے ایک خصوصی ملاقات میں حنا ملک نے کہا کہ انہوں کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کشمیریوں کی بے دریغ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ تیار کیا ہے۔اس سے پہلے وہ عبدالستار ایدھی کی شخصیت پر بھی اپنا نغمہ ریکارڈ کر اچکی ہیں انہوں نے کہا اپنے لیے تو سارے ہی جیتے ہیں دوسروں کے لیے جینا سیکھنا چاہیئے۔کشمیر بنے گا پاکستان اس میں کوئی شک نہیں ہے اور کشمیر کے بارے عالمی برادری کو محرک ہوکر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔کشمیر جنت نظیر وادی ہے خدارا سے معصوموں کی قتل گاہ نہ بنایا جائے۔