لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور دورہ نیوزی لینڈ کیلئے15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا، بسمہ معروف کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور ثناءمیر کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد پی سی بی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور دورہ نیوزی لینڈ کیلئے15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا، بسمہ معروف کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور ثناءمیر کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں ثناءمیر ،بسمہ معروف ،جویریا ودود،آسماویااقبال ،ندا راشد ڈار ،انعم امین ،سادیہ یوسف ،ماہم طارق ،سیدہ نین عابدی ،نہیدہ بی بی ،عائشہ ظفر ،صدرہ نواز،عالیہ ریاض ،آرم جاوید اور ڈیانا بیگ شامل ہیں،پاکستا ن ویمنز ٹیم 2نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ اور 6نومبر کو پریکٹس میچ کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ،9نومبر ،دوسرا11نومبر ،تیسرا13نومبر ،چوتھا17نومبر اور پانچواں اور آخری ون ڈے 19نومبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی 21نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم ایشاکپ میں اپنا پہلا میچ 26نومبر کوالیفائر کیخلاف کھیلے گی،ایشیا کپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 3دسمبر کو کھیلا جائے گا۔