کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت کیلئے وہ آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کے دھرنے اور حکومتی رابطوں سے متعلق بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں خورشید شاہ ، اعتزا ز احسن ، لطیف کھوسہ ، سعید غنی سمیت اہم رہنما شریک ہونگے ۔