تازہ تر ین

عمران سے 45 سالہ دوستی کیسے ختم ہوئی …. اہم ترین انکشافات

اسلام آباد (ملک منظور ا حمد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس سے پہلے صحافیو ں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیراعظم بننے کی تلقین نہ کریں عزت عہدے میں نہیں میں نے کئی سابق وزرائے اعظم دیکھے ہیں جب وہ باہر روڈ پر پھرتے ہیں تو کوئی انہیں سلام تک نہیں کرتا ۔میں نے ہر فیصلہ اپنے ضمیر کے مطابق کیا ہے بعض سابق وزیراعظم تو ملک میں واپس تک نہیں آسکتے۔ انہوں نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ میں گزشتہ 35 سال سے مسلم لیگ سے وابستہ ہوں اور آج تک کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جو میرے ضمیر پر بوجھ ہو میں گناہ گار آدمی ہوں مگر ہمیشہ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرتا ہوں اگر میں سیاسی طور پر جوابدہ ہوں تو میں سب سے زیادہ اللہ کے سامنے جواب دے ہوں۔ انہوں نے عمران خان کے ساتھ 45 سالہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نواز شریف سے بھی کہا ہے کہ میری عمران خان سے 45 سال دوستی رہی ہے 2014 ءکے دھرنے کے بعد عمران خان سے میری دوستی ختم ہو گئی ہے اور یہ تعلق میری طرف سے ٹوٹا ہے کیونکہ انہوں نے اپنا وعدہ توڑا تھا۔ نہ میں عقل کُل ہوں اور نہ عمران خان عقل کُل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات معمول پر آجائیں تو اپنی سرجری کروانے کے لیے جلد چھٹی پر چلا جاو¿ ںگا اور علاج کرواﺅنگا ۔صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے میری صحت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹر کی تجویز اور رپورٹس پر دو سرجریاں کروانا ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain