لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے پر پولیس نے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
