تازہ تر ین

امریکہ میں پاکستانی اور بھارتی آمنے سامنے

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم بھارتیوں نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر پاکستان نواز ہونے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ریپلکن پارٹی کے مسلمان مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ہندوکولیشن کی طرف سے 29 سیکنڈ کا ایک اشتہار بھارتی ، امریکی چینلوں پر چلایا جارہا ہے جس میں ہیلری کلنٹن پر پاکستان کیلئے ہمدردی رکھنے اور اسے اربوں ڈالر امداد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ اشتہار میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن ماضی میں اس لابی کا حصہ رہی ہیں جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ کے ویزے کی مخالفت کی۔”کروکڈکلنٹن، ووٹ فار ریپبلکن،ووٹ فار یو ایس انڈیا ریلیشنز“ ،کے عنوان سے اشتہار بھارتی ، امریکی ٹیلی ویژن چینلوں پر چلایا جارہا ہے۔ اشتہار میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن ایسے اداروں سے فنڈز لے رہی ہیں جو انتہا پسندی کے حامی ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن کی اتحادی ہما عابدین پاکستانی نژاد ہیں۔ اشتہار کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کشمیر پاکستان کو دینے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ویڈیو میں امریکیوں سے کہا گیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں جو امریکہ اور بھارت کے تعلقات اور امریکہ کیلئے موضوع ہیں دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے اس اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اور ریپبلکن ہندوکولیشن غلط حقائق پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain