تازہ تر ین

پاکستان میں اچانک دھند کیسے آئی؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اچانک دھند کیسے آئی؟اس کی وجوہات کیا ہیں؟اس دھند جسے سموگ کا نام بھی دیا جارہا ہے اس کے انسانی صحت پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟اس سموگ کی تحقیق کیلئے مختلف ادارے کام کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 20رکنی کمیٹی قائم کررکھی ہے۔ پاکستان میں تو اس کی تحقیق جاری تھی لیکن امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمسائے ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کرکے سب پاکستانیوں کو حیران کردیا ہے،ناسا کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس سے کثیف دھواں فضا میں جاتا ہے جو سرد موسم میں منجمند ہوکر گاڑھے دھویں یا اسموگ کی صورت میں بھارت اور پاکستان پر چھایا رہتا ہے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر اور ڈیٹا پر مشتمل ناسا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند کی وجہ محض دیوالی کی آتش بازی نہیں بلکہ اس میں زرعی فضلے مثلاً چاول کے پھوگ کو لگائی جانے والی آگ بھی شامل ہے۔ اس کی وجہ سے ایک جانب تو معمولاتِ زندگی مثلاً ٹرانسپورٹ اور پروازیں تاخیر کی شکار ہورہی ہیں تو دوسری جانب لوگ سانس اور آنکھوں کے امراض سمیت کئی بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں اور یہ انسانی دماغ کو بھی متاثر کرتی ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق بھارتی پنجاب میں قائم کوئلے کے بجلی گھر بھی اس دھند کی وجہ ہے اور قدرتی طور پر چلنے والی ہواو¿ں کے تحت یہ دھند سردیوں میں بڑھتے بڑھتے سندھ پنجاب سرحد کے قریب پہنچنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین چاروز سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے جس میں عجیب سے کثافت شامل ہے جس سے آنکھوں کو جلن اور سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے،اس دھند کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات بھی ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain