تازہ تر ین

ہیلری کلنٹن جیت گئی تو ریپبلکن ان کے مواخذے کی تحریک چلائیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدارتی الیکشن کے انعقاد سے تین دن پہلے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر ریپبلکن قائدین کی جانب سے عندئیہ دیا جا رہا ہے کہ اگر ہیلری کلنٹن جیت بھی گئیں تو وہ ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کریں گے ۔ امریکی انتخابی مہم جو کہ اپنی آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، میں امیدواران نے ایک دوسرے پر سیاسی مخالفانہ حملے تیز کر نے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کو بھی باور کروانا شروع کر دیا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں ، سوچ سمجھ کر کریں ۔ریپبلکن پارٹی کے رہنما و سابق مئیر نیویارک سٹی روڈی جولیانی کا کہنا ہے کہ فرض کر لیں کہ ہیلری کلنٹن صدر بن بھی جاتی ہیں تو وہ ایک سال کے اندر اندر ای میل سکینڈل کی تحقیقات کے نتیجے میں مواخذہ کی تحریک کا سامنا کریں گی اور ان پر فردجرم عائد ہو جائے گی ۔
مزیدبراں رائے عامہ کے جائزوں میں الیکشن سے تین دن پہلے تک ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے جس میں آخری دو ہفتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔اگرچہ امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میںصدارتی الیکشن ہو رہے ہیں لیکن فلوریڈ ا، یوٹا، ایری زونا، اوہائیو، آئیوا، ورجینا، نارتھ کیرولینا اور پنسلوینیا کو فیصلہ کن ریاستیں قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جس امیدوار کی طرف ان ریاستوں کا جھکاو¿ ہوا، اس کا پلڑا بھاری ہو جائیگا اور وہی ہی امریکہ کا آئندہ صدر ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain