لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے رہنماسے کہتاہوں کہ برخوردارچارپائی سے نیچے بھی دیکھو، سندھ کاکوئی شہر ایسا نہیں جو شہر کے معیار پر پورا اترتا ہو، کراچی کوآپ نے کھنڈر بنا دیا، آپ نے کراچی کوکچرے کاڈھیربنادیا، آپ کے لئے مشورہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کواختیارات دیں،پنجاب پیپلزپارٹی کاسندھ سے بڑاگڑھ تھا،پی پی کابلوچستان،گلگت بلتستان سے صفایاہوگیا،ایسانہ ہوکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح سندھ سے بھی پی پی کاصفایاہوجائے،اب اعتزازاحسن کوڈھائی سوووٹ ملتے ہیں تواس میں میری پارٹی کاقصورنہیں،پورے شہرمیں پارٹی کے پرچم لگے ہیں،شرم بھی نہیں آتی،اوپرپارٹی پرچم لگے ہیں،نیچے کوڑااورسڑک ٹوٹی ہوئی ہے،لمبی باتیں کرتاہے اورچارپائی کے نیچے بھی نہیں دیکھتا،پی پی کی جمہوریت کے لئے جدوجہدکوعزت سے دیکھتے ہیں مگرڈاکٹرنذیراورخواجہ رفیق کاخون بہنابھی یادہے، آپ کے پیچھے بہت بڑابیگیج ہے، بات کووہاںتک نہ لے جائیں، آپ جتنے بڑے حاجی ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول نے غلط اعداد وشمار یا ہیڈ لائن کی وجہ سے ایسی تقریر کی اگر چچا بھتیجا 2018میں اکٹھے بھی ہو جائیں تو بھی ہم سے نہیں جیت سکتے ۔ وہ جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نہ چلنے کی دھمکی ہمیں نہیں کسی اور دی گئی ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام صوبوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، ہم نے کبھی پوائنٹس سکورنگ نہیں کی ، 85فیصد دہشت گردی کم ہوئی ، پوری دنیا مانتی ہے کہ پاکستان تنہائی اور اندھیروں سے نکل آیا ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول کو مس گائیڈ کیا جاتا ہے۔